گلگت بلتستان

روندو بونجی ڈیم کا نام عوامی خواہشات کے مطابق رکھا جائیگا: چیف سیکریٹری

سکردو (نامہ نگار) میں عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت ہر جگہ حاضر ہوں عوام کے لئے میری رہائش گاہ اور دفتر کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے جو لوگ دفتر نہیں آسکتے وہ فیس بک اور ای میل کے ذریعے اپنے مسائل سے مجھے آگاہ کرسکتے ہیں میں عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ ان خیالات کا اظہارچیف سکریٹری گلگت بلتستان نے تھوار روندو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا نے روندو بونجی ڈیم کے نام سے جو نو ٹیفیکیشن جاری کہ ہے وہ نوٹیفیکیشن منسوخ نہیں ہوا ہے کچھ لوگ اس نوٹیفیکیشن کی منسوخی کو ایشو کے کر عوام کو پریشاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جوکہ بد گمانی ہے ۔ اس طرح کے نان ایشوز کو اٹھا کر عوام کو پریشان نہیں کرنا چائیے ۔ اگر عوام چاہتے ہیں کہ ڈیم بونجی روندو ڈیم ہو تو ایسا ہی ہوگا ہم عوام کے خواہشات کا احترام کرتے ہیں اور عوام کی مرضی اور منشاء کے مطابق ہی ڈیم کا نام رکھا جائیگا۔

جب چیف سکریٹری روندو پہنچا تو عوام کی جم خفیر نے ان کا والگانہ استقبال کیا اور چیف سکریٹری زندہ باد کے ملک شگاف نعرے لگائے۔ منظور پروانہ نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے روندو میں آمد پر چیف سکریٹری کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے روندو کے عوام کی توجمانی کرتے ہوئے کہا کہ چیف سکریٹری کی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور کرپشن کے خلاف چیف سکریٹری کے اقدامات کو روندو کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ روندو کے عوام کرپشن کی سد باب کے لئے چیف سکریٹری کے کاوشوں کو سراہتے ہیں کیونکہ کرپشن سے بلتستان میں سب سے زیادہ روندو متاثر ہو رہا ہے ۔ تلو پاور ہاؤس کی ناقص تعمیر اور دیگر منصوبوں میں اقربا پروری اور کرپشن نے روندو کو نا کام اور ناقص منصوبوں کا قبرستان بنا دیا ہے جبکہ کرپشن کی وجہ سے روندو کو کرپٹ لوگوں کی چراہ گاہ کہا جاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button