کھیل

شہِید بے نظیر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج گلگت میں کھیلا جائیگا

گلگت ( پ ر ) فرسٹ شہید بے نظیر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ میں آج شہید امن کلب اور یاد گار کلب کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہو گا ۔اس فائنل تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ جبکہ میر محفل چیف سیکیرٹری سجاد سلیم ہو تیانہ ہو نگے ۔ دونوں کلبیں وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور مکمل کٹ کا خاص خیال رکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار دسٹرکٹ فٹ بال ایسو سی ایشن کے صدر محمد ذاکر نے اپنے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا کہ گلگت سٹی پارک میں پر امن ماحول کے فروغ کے لیے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسو سی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت فرسٹ شہید بے نظیر کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس کا پر امن انداز مین اختتام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کلبوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کا خیال رکھیں اورمکل کٹ کے ساتھ گراؤنڈ میں تشریف لائیں اور ایونت کو کامیاب بنانے کے لیے ایسو سی ایشن کے ساتھ تعاون کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button