گلگت بلتستان

نلتر میں چیر لفٹ کی تنصیب کا کام شروع، سیاحت کو فروغ ملے گا

گلگت ( خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیا حت کے وسیع مواقع موجود ہیں حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیئے بھرپور اقدامات کریگی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے نلتر کے پر فضاء مقام پر چیر لفٹ کی تنصیب سے گلگت بلتستان میں مقامی سیاحت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ۔وزیراعلیٰ نے پاک فضائیہ کی جانب سے چیر لفٹ کی تنصیب اور نلتر سکئی پوائینٹ کو بین الاقوامی سکئی پوائنٹ بنانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے نلتر چیر لفٹ کے لیے بجلی کی فراہمی اور نلتر روڈ کی فوری مرمت کو یقینی بنایا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلیٰ آفس گلگت میں وائس ائیر چیف آف سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت سیاحوں کو مکمل تحفظ فراہم کریگی ۔نلتر کے سیاحتی مقام پر بین الاقوامی سکئی پوائنٹ اور سمر رسوٹ کے قیام سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملے گی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نلتر کے عوام کو صحت اور تعلیم کے حوالے سے درپیش مسائل کو بھی حل کیا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button