گلگت بلتستان

عارف شاہد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، قوم پرست رہنماؤں کاخطاب

???????????????????????????????
گلگت( مون شیرین) قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کشمیری قوم پرست رہنماعارف شاہد  مرحوم کے یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس گلگت میں منقعد ہوئی جس میں قوم پرست رہنماوں بابا جان، احسان علی ایڈووکیٹ،نمبردار رفیق، صفدرعلی برہان اللہ اسلم انقلابی، تعارف حسین  اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عارف شاہدگلگت  بلتستان کے عوام سے شدید محبت کرتے تھے۔وہ نہایت شفیق انسان تھے گلگت بلتستان اور کشمیر کے عوام کے لئے اُن کی گراں قدر خدمات ہیں۔ وہ گلگت  بلتستان کے قوم پرستوں کے ساتھ ہمیشہ رابطے میں رہتے تھے مقررین نے کہا کہ ہم لائن آف کنٹرول کو نہیں ماتے ہیں گلگت بلتستان کے قوم پرست اثاثہ ہیں۔ حکومت ہیمں محتلف طریقوں سے خراساں کر رہے ہیں لیکن ہم اپنے پاک عزام سے نہیں ہٹیئں گے آخر میں ایک اعلامیہ پیش کیا گیا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کے دارلخلافہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں اس بہیمانہ قتل کا سراغ لگائے ورنہ ہم یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ یہ قتل ریاستی سرپرستی میں ہوا ہے جسکا مقصد مظلوم اور محکوم اقوام کی آواز کو دبانا ہے. مقررین نے کہا کہ وہ عارف کے مشن کو آگے بڑھائیں اور یہاں کی آزادی تک جدو جہد جاری رکیھں گے۔ ہم اقوام عالم کے آزاد خود مختار قوموں انسانی حقوق کی انجمنوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عارف کے قاتلوں کو انصاف کے کہڑے میں کھڑا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تا تصفیہ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر گلگت بلتستان میں پرامن سیاسی و جمہوری جد وجہد کرنے والے قوم پرست رہنماوں اور کارکنوں کی جان کی تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے اور متنازعہ علاقہ جات میں ہونے والے قتل وغارت کا از خود نوٹس لے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button