گلگت بلتستان

شکست خوردہ عناصر مسلم لیگ نون میں شامل ہو رہے ہیں: مہدی شا ہ

گلگت (پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں کارکنوں کو عزت کا مقام دیا جاتا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کسی محلے کی پارٹی نہیں بلکہ گلگت بلتستان کشمیر سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں کی سیاسی جماعت ہے۔ نظریاتی کارکن کبھی پارٹی نہیں چھوڑ تے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے شکست خوردہ عناصر جنہیں عوام نے مسترد کیا ہے مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑی ہے ، عوام نے انہیں مسترد کیا ہے۔ نگر کو اپنا گھر سمجھتا ہوں اور ہنزہ نگر کے عوام کے تمام مسائل پاکستان پیپلزپارٹی ہی حل کردیگی ۔ ہنزہ نگر کے عوام کا گلگت بلتستان میں قیام امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ہنزہ نگر کے عوام اپنے درمیان اتحاد کو برقرار رکھیں۔ حکومت ترجیہی بنیادوں پر تمام مسائل کا حل یقینی بنائیگی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہت جلد ہنزہ نگر کا دورہ کرونگا جس میں ہیڈ کوارٹر کے تعین کو عملی جامعہ پہنا یا جائیگا۔ نگر کے عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا ہے۔ حکومت ہنزہ نگر کی تعمیر و ترقی سے تمام وسائل بروئے کار لائیگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری اقتدار کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کی خدمت کر نا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر پارٹیوں میں واضع فرق ہے۔ دورہ ہنزہ نگر کے دوران چھلت (شین بر) کا بھی افتتاح کرینگے۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے عمائدین نگر ، صوبائی وزیر خزانہ محمد علی اختر ممبرقانون سازاسمبلی میرزہ حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر خزانہ محمد اختر نے کہا کہ ہنزہ نگر کے عوام وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا دورہ ہنزہ نگر پر شاندار استقبال کرینگے۔ نگر کے عوام نے ہمیشہ قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ساتھ دینگے۔ نگر کے عوام ہنزہ نگر ہیڈ کوارٹر کے تعین کاشدت سے انتظار کررہے ہیں، امید ہے کہ وزیر اعلیٰ دورہ ہنزہ نگر کے وقت ہنزہ نگر ہیڈ کوارٹر کے تعین کے فیصلے کو عملی جامع پہنائینگے۔ ممبر قانون ساز اسمبلی میرزہ حسین نے کہا کہ نگر کی تعمیر و ترقی کیلئے ہم سب نے مل کرچلنا ہے، صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کو قائم رکھینگے اور حکومت کے فیصلوں کی حمایت کرینگے۔ شیخ میرزہ علی امام جمعہ والجماعت نے کہا کہ محکمہ پاور کے ملازمین مستقل کرنے پر وزیر اعلیٰ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ کا شگر اور کھرمنگ کو ضلع کا درجہ دینے کے فیصلے پر نگر کے عوام مکمل حمایت کااظہار کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے تاریخ ساز فیصلے کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button