گلگت بلتستان

دریاۓ گلگت میں پانی کے بہاو میں اضافہ، احتیاط لازمی ہے

935976_521455304568651_2133712848_n

ہدایت الله اختر

آج کل گلگت بلتستان میں دریائوں میں پانی کی مقدار بڑھ رہا ہے ۔۔اور آئے روز اس میں اضافہ ہورہاہے بعض مقامات پر حفاضتی بند بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے ہیں ۔۔۔۔دریا کے ساتھ جو آبادیاں ہیں ان کو بھی ہر وقت چوکس رہنے کی ضرورت ہے ۔۔کل میں نے جوٹیالسے لیکر بسین (گلگت شہر) لب دریا صرف اس لئے چہل قدمی کی تاکہ میں مشاہدہ کر سکوں کی دریا کی موجودہ صورت حال کیا ہے ۔۔میں نے مختلف مقامات پر سکول کے بچوں اور دوسرے افراد کو دریا کے تیز بہاو والے حصوں میں نہاتے ہوئے دیکھا۔۔۔۔۔والدین شاہد اس بات سے بے خبر ہونگے۔۔۔ًٰمیں سونی کوٹ کے اس ایریا میں بھی گیا جہاں واٹر پمپ کا پراجیکٹ ہے وہ پراجٰیکٹ بھی خطرے کی زد میں ہے۔۔چنار باغ کے ساتھ ریور ویو روڈ بھی پانی کے تیز بہائو کی زد میں ہے ۔۔۔۔حکومت کو چاہئے کہ وہ وقت سے پہلے لوگوں کو خبردار کرے اور والدین اپنے بچوں کو دریا میں نہانے سے منع کر دیں ۔۔۔وہ تمام لوگ جو دریا کے کنارے آباد ہیں بڑی احتیاط اور الرٹ رہیں ۔۔۔۔۔نیچے کی تصویر میں چند بچے دریا گلگت میں نہا رہے ہیں ۔۔نہانا اچھی بات ہے لیکن اس وقت دریا کے تیز بہائو میں نہانا عقلمندی نہیں ۔۔۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنت بھی تھوڑا سا جاگ کے رہے تو بہتر رہیگا۔۔۔۔۔میری گزارش ان تمام این جی اوز اور رضا کاروں سے ہوگی کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور خلق خدا کی خدمت کرنا اپنا شعار بنائیں. شکریہ

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button