گلگت بلتستان

سرکاری ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہوگی: مہدی شاہ

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے سرکا ری ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیگی وزیر اعلیٰ نے مقامی سرکاری ملازمین کے لیے 25%خصوصی تنخواہوں کو منجمد کرنے اور25%ادا کی گئی تنخواہوں کی واپسی کے حوالے سے سکریٹری خزانہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے ملازمین نے زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرنے کی دھمکی دی تھی. انکا الزام ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت انکے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اور انکے حقوق چھینے جارھے ہیں. آج مقامی اخبارات میں ایک اشتہار چھاپا گیا جس میں ان زیادتیوں کا تفصیلی ذکر کیا گیا تھا اور انصاف کی درخواست کی گئی تھی.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button