گلگت بلتستان

سانحہ چلاس کے مجرموں کو فورا گرفتار کیا جائے: مہدی شاہ

گلگت (پریس ریلیز) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سانحہ چلاس کو دہشت گردی کا واقع قرار دیتے ہوئے محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیگی۔ وزیر اعلیٰ نے چلاس میں شہید ہونے والے کرنل شہید ایس ایس پی اور شہید کیپٹن کو خراج تحسین عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دیامر کے عوام کو بھی ہدایت کی ہے کہ ایسے افراد پر نظررکھیں جو دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیگی۔ وزیر اعلیٰ نے چلاس واقع میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ اور محکمہ پولیس کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولیس، رینجرزاور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button