گلگت بلتستان

الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام حوطو، بلتستان، میں امدادی سامان کی تقسیم

al Khadmat foundetion
گلگت(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن نے حوطو کے متاثرین سیلاب میں خوراک تقسیم کر کے بلا تفریق انسانیت کی خدمت کی مثال قائم کی ہے،اس طرح کے فلاحی اقدامات سے باہمی ہم آہنگی اور اتحاد کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا محمد عباس رضوی نے الخدمت فاونڈیشن فاونڈیشن گلگت بلتستان کی طرف سے حوطو کے سیلاب متاثرین میں خوراک کی تقسیم کے دوران تقریب میں متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ متاثرین کو سردیوں سے قبل اقدامات اٹھائیں.
اپنے خطاب میں صدر انجمن اہلسنت ولجماعت بلتستان ریجن مولانا ابراہیم خلیل نے کہا کہ ہم الخدمت فاونڈیشن کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اہلیان حوطو کی بھر پور مدد کریں ،زبانی جمع خرچ سے متاثرین کے مسائل کم نہیں ہونگے ،متاثرین کی بحالی کیلئے دیگر ادارے بھی اپنا کردار ادا کریں ۔امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع نے اپنے خطاب میں کہا ہیکہ الخدمت نے اپنی بساط کے مطابق امداد حوطو کے متاثرین کیلئے پہنچایا ہے اور الخدمت کا یہ اعزاز ہیکہ بلاتفریق انسا نیت کی خدمت کرتی ہے، اس سے پہلے عطاء آبادہنزہ ،گلگت ،غذر ،استور اور دیامر کے متاثرین سیلاب کو بھی ریلیف پہنچایا ہے۔ہم متاثرین حوطو کے ساتھ ہیں ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑینگے،یہاں لوگوں کی قیمتی زمینیں اور مکانات تباہ ہوئے ہیں حکومت نے ابھی تک ان متاثرین کی خاطر خواہ امداد نہیں دی، اس طرح کے بڑے آفات میں حکومتی زمہ داری بنتی ہیکہ انکی معاونت کرے، لیکن نہایت افسوس کی بات ہیکہ ہماری حکومت حوطو کے متاثرین کو چھت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔سردیوں کے موسم کی آمد آمد ہے بلتستان میں سردی تناسب دیگر اضلاع سے زیادہ لیکن متاثرین ابھی تک خیموں میں ہڑے ہوئے ہیں ۔ اور نہ ہی انکے لئے پینے کے صاف پانی کی سہولت موجود ہے،بچے دریا سے پانی لاتے ہیں جسکی وجہ سے جانی خطرے کا بھی نقصان ہے۔ حکومت سردی کا زور پکڑنے سے قبل ہی متاثرین کو چھت فراہم کرے اور صاف پانی بھی مہیا کرے۔ انکے مکانات کا جائزہ لیکر فورا انکے معاوضے ادا کر دئیے جائیں ۔ بلتستان ریجن میں امن کے قیام اور ترقی میں تمام مسالک کے علماء خصوصا شیخ حسن جعفری کا مثالی کردار رہا ہے۔جماعت اسلامی اس امن کے ماحول کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سکردو عمر شیر چھٹہ نے حوطو متاثرین کی امداد کرنے پر الخدمت فاونڈیشن کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے عید الاضحی سے قبل حو طو کے سیلاب سے متاثرہ 58 گھرانوں میں خوراک تقسیم کی ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button