گلگت بلتستان

خنجراب سے گوادر تک ریلوے ٹریک اور موٹر وے کی تعمیر سے گلگت بلتستان کی تقدیر بدل جائے گی: برجیس طاہر

گلگت( فرمان کریم) وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے مسائل سے آگاہ ہیں اور مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان کے مسائل کو بھی حل کرنا ہے کشمیر سمیت دیگر مسائل کو بھی حل کرناہے۔ یہ بات اُنہوں نے اپنے دورہ گلگت کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹیریٹ میں پارٹی کے قائدین اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے مجھے وفاقی کابینہ کا ممبر بنا کر آپ لوگوں کے پاس بھیجا ہے اور ذمہ دار ی دی ہے کہ میں گلگت بلتستان اور کشمیر کے معاملات کو دیکھوں اور وہاں کے لوگوں کینمائندگی کروں اس چار ماہ میں آپ لوگوں نے پارٹی کے ساتھ وابستگی کا اظہار کیا ہے۔اور آج آپ کی  محنت سے پارٹی کا نام بلند ہوا ہے۔ گلگت بلتستان میں پی پی پی کے حکومت ہونے کے باوجود اسمبلی کی دو نشتیں واضع اکثریت سے جیتی ہے یہ فخر کی بات ہے ۔اور پارٹی کو سلام پیش کرتا ہوں اُنہوں نے کہا کہ سدپارہ ڈیم کی حالت زار دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا اس لئے میں نے چیئرمین واپڈا سے اعلان کروایا جو کوتاہی  ہوی  ہے اس کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے  اور جلد ازجلد گلگت بلتستان کی فلاح کے لئے اس ڈیم کی تعمیر مکمل کرے۔ انشاء اللہ اس سال ڈیم کو بہتر بنائیں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ننگاہ پربت اور سانحہ چلاس پر ہمیں افسوس ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوگی۔ آئی جی پی اور چیف سیکرٹیری کی محنت سے دونوں سانحہ کے ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ4ماہ پہلے میں گلگت آیا تھا چیف سیکرٹیری اور آئی جی پی کے ساتھ یہاں بہترین اقدامات کئے تھے آج عوام ہمارے اقدامات سے مطمن ہیں۔آج کوئی شخص چیف سیکرٹیری اور آئی جی پی پر کرپشن کاالزام نہیں لگا سکتا ہے۔ جی بی کے لئے میرا دل ڈھرکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں گندم کے کوٹے میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔ یہ آپ کا حق ہے۔ کسی چور کو آپ کا حق چھینے نہیں دیں گے۔گندم میں سبسڈی دینے کے بعد بھی ہم نے اڑھائی ارب روپے بچائے ہیں۔ اور اسی اڑھائی ارب روپے سے گلگت بلتستان میں دل کے مریضوں کے لئے ہسپتال تعمیر کریں گے۔ ساڑھے آٹھ سو ملازمین ایسے تھے جو سالانہ 14 ارب روپے تنخواہوں کی مد میں لیتے تھے اور گھروں میں بیٹھے ہوئے تھے اب یہ کرپشن 4 ماہ میں ہمیں نے ختم کیا ہے ۔ سابقہ دور میں جو پراجیکٹ فنڈ نہ ہونے سے بند پڑے تھے اُن کو 4 ماہ میں ہمیں نے دوبارہ شروع کیا ہے۔ اس چار میں ہمارے حکومت کی بہترین کارکردگی عوام تک پہنچ رہی ہے۔ اب کوئی ماں کالال ہم پر کرپشن کالزام نہیں لگا سکتے ہیں۔ ہم اعلانوں کی حکومت نہیں کرتے ہیں عمل کی حکومت کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف دیامر بھاشاہ ڈیم کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور اس دورے میں یہ اُن کے پروگرام میں شامل ہے۔دیامر بھاشا ڈیم ہمارے اولین ایجنڈ میں شامل ہے۔40 ہزار ایکٹر پر اس ڈیم کی تعمیر سے شاہراہ قراقرم کا 40 کلو میڑ حصہ ڈوبنے کا خدشہ ہے ۔ اس حصے کودوبارہ تعمیر کرنا ہے۔ ہسپتال ، کالج، کالونی اور دیگر پراجیکٹ بنانا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے میرٹ سے ہٹ کر نوکری دی ہے اُنکے گریباں تک ہاتھ ڈالیں گے کرپٹ مافیا زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ سناتھا کہ 4 سیکرٹیریز یہاں پر ایک مافیا قائم کر چکے تھے اُن کے خلاف کاروائی کر کے اُن کو فارغ کیا گیا ہے۔ اور آیندہ بھی کسی شخص کو آپ کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ اُنہوں نے مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے قائدین اور کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں بے سروسامانی کی حالت میں دو سیٹ جیتی ہے اور مستقبل میں بھی تمام سیٹیں جیتنے گے اور حکومت قائم کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ جب تک میں سیٹ پر ہوں آپ کے حقوق کا امین ہوں آپ کے لئے اور مسلم لیگ (ن) کے لئے بہت کچھ کرنا ہے۔ اور آنے والے اکتوبر میں اپنا ٹارگٹ ضرور حاصل کرے گے۔
تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پاکستان مسلم لیگ (ن) جی بی کے چیف آرگنائزر حافظ حیفظ الرحمن نے کہا کہ پپیلز پارٹی نے اپنے کارکنوں کو نوازنے کے علاوہ گلگت بلتستان میں کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ ہماری حکومت جی بی کو آیئنی صوبہ بنائے گا اور عوام کو اُن کا حق دلائے گا جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہش ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ خنجراب سے گووادر تک ریلوے ٹریک اور موٹر وئے سے گلگت بلتستان کی تقدیر بدل جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی آخری خواہش ہے کہ جی بی کو آیئنی صوبہ قرار دیا جائے ۔مذید کہا کہ سکرود کے ضمنی ایکشن میں میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر کی زیر نگرانی میں الیکشن جیت کر ثابت ہوا کہ عوام مسلم لیگ (ن) کو حکومت دیکھانا چاہتے ہیں ۔ تقریب سے فدا محمد ناشاد۔ حاجی جانباز خان اور سلطان علی خان نے بھی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے مسائل پر تمام پارٹی قائدین کا اتفاق ہے کہ گلگت بلتستان کو آیئنی صوبہ بنایا جائے۔ سکردو میں ضمنی الیکشن کے بعد واضع ہوا ہے کی گانچھے منی رائے ونڈ ہے۔ اور مستقبل میں بھی پورے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہوگی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button