گلگت بلتستان

گلگت: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سےمنعقد میٹنگ میں اہم فیصلے

گلگت  (مون شیرین ) ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن ریٹائرڈ شہباز ندیم طاہر کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ بابت محرم الحرام کے منعقد ئی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی. اس دوران محرم الحرام کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس رینجرز اور جی بی سکاوٹ کے جوان تعینات کیے جائیں گے. داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی کی جائیگی اور چیکنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائیگا. اس دوران فورسز کا گشت بھی بڑھا دیا جائیگا. نیز جلوس کے شرکآ اور عزاداروں کے لیے ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کا خاص انتظام کیا جائیگا. محکمہ برقیات کو ہدایت دی گئی ہے کہ مجالس کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے.  محکمہ بی اینڈ آر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جلوسوں کے راستوں کی صفائی اور مرمت کا کم مکمل کرے. میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ ہواہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ کسی بھی کو بھی بلیو لائٹ (ہوٹر) استمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button