گلگت بلتستان

محکمہ واسا کی غفلت، چلاس شہرکو پانی سپلائی کرنے والی مین لائین ٹوٹ پھوٹ کاشکار

چلاس (شہاب الدین غوری) محکمہ واسا کی غفلت شہر کو پانی فراہم کرنے والا مین پائپ لا ئن جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔ نالیوں کا گندا پانی پائپ لائن میں شامل ہو کر بیما ریوں کا باعث بننے لگا۔ جبکہ پائپ لائنوں کی لیکج سے شہر کی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ عوامی ،سماجی اور سیاسی حلقوں کا ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

چلاس شہر کو پینے کا پانی فراہم کرنے والی مین لائن جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے پانی کی لیکج سے نہ صرف شہر کی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں بلکہ گھروں میں بھی پینے کے صاف پانی کی کمی کی وجہ سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ عوامی حلقوں نے متعدد مرتبہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پینے کے پانی کا مسئلہ حل کیا جائے۔ لیکن تا حال اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی پریشانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مین بازار کو توسیع دینے اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے کئے گئے آپریشن کی زد میں آ کرمین پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے۔ جس کی وجہ سے مین لائن میں نالیوں کا گندا پانی شامل ہو کر مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔ بازار محلہ اور ملحقہ ایریا کے مکینوں نے ذمہ دار حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button