گلگت بلتستان

اسمعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا جامعہ نصرۃ الاسلام کا دورہ، دیرپا امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

گلگت (نامہ نگار) جامعہ نصرۃ الاسلام کے دفتر اہتمام میں امیر اہلسنت والجماعت قاضی نثاراور اسمعیلی ریجنل کونسل برائے گلگت کے مابین ایک ملاقات ہوئی جس  دوران قاضی نثار نے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر اور ان کی جماعت نے ہمیشہ امن کے لیئے کوششیں کی ہیں. انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قیام امن کے لیے ہم سے زیادہ قربانی کسی نے نہیں دی ہے اور انہوں نے امن معاہدہ پر عمل درآمد کی بات ہر فورم میں کی ہے۔ انتظامیہ اس بات کی گواہ ہے۔اسماعیلی ریجنل کونسل کے موجودہ اور سابقہ ذمہ داران بھی شاہد ہیں کہ انہوں نے قیام امن کے لیے ہر جائز تعاون کیا ہے۔

امیر اہل سنت نے وفد کے اراکین کو جامعہ نصرۃ الاسلام میں خوش آمدید کہا اور انہیں باور کروایا کہ ہم سب کو قیام امن کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔زبانی کلامی باتوں سے کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکل سکتا. انہوں نے وفد کے اراکین سے کہا کہ وہ علاقے میں  دیرپا امن کے قیام کے لیے اپنے کردار کو مزید مضبوط کرے اور مصلحت سے کام لینے کی بجائے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے ۔

امیر اہل سنت نے  کہا کہ بروزجمعہ سانحہ روالپنڈی پر ان کی جماعت نے  ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کی کال دی ہے. انہوں نے کونسل کے ممبران سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات سب پر عیاں ہے کہ تشدد کا راستہ کس نے اپنا یا ہے۔میرٹ کی پامالی اور سرکاری آفیسران کو ڈرا دھمکا کر کون ناجائز کام کرواتا ہے۔ اور کچھ ایریاز کو نو گوایریاز بنایا گیا ہے۔دہشگردوں اور قاتلوں کوا نتظامیہ کی طرف سے کھلی چھوٹ دی جاتی ہے۔2005ء کے امن معاہدہ اور ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں۔

ملاقات کے دوران انہوں نے انتظامیہ سے امن معاہدے پر عمل کروانے کی اپیل کرتے ہوے کہا کہ اسمعیلی کونسل ، مساجد کمیٹی اور پارلیمانی امن کمیٹی   والوں کو بھی امن معائدے پر عمل درآمد کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔تاکہ گلگت بلتستان کی معاشرتی و سماجی زندگی برباد نہ ہو اور دھشت گردی  اور میرٹ کی پامالی کا خاتمہ ہو سکے.

اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت بلتستان کے وفد نے امیر اہلسنت کو امن کی بحالی اور باہمی احترام  اور پر امن بقاء کے یے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وفد کے شرکاء میں الواعظ فداعلی ایثار ، کرنل عبیداللہ بیگ، ایمان شاہ اور دیگر افراد شامل تھے اہلسنت والجماعت کے امیر نے جامعہ کا دورہ کرنے پر اسمعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا شکریہ ادا کیا.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button