گلگت بلتستان

غذر میں لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا گیا ہے، بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری

غذر (ہدایت شاہ ) محکمہ برقیات غذر کی مخلصانہ کاوشیں اور عوامی تعاون رنگ لایا ۔ ضلع غذر میں لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابو پالیا گیا ۔ کسی تکنیکی رکاوٹ کے علاوہ پورے ضلع میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ۔ صارفین نے محکمہ برقیات کی آواز پر لبیک کرتے ہوئے بہترین عملی تعاون کا مظاہر ہ کرنا شروع کردیا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ایکسین شباب واحد اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین ، عوامی تعاون جاری رہا تو سردیوں کے مہینوں میں ضلع غذر لوڈ شیڈنگ کے لعنت سے مکمل طور پر آذاد ہوجائیگا ۔ ایکسین واٹر اینڈ پاور شباب واحد کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات ضلع غذر نے کامیابی اور عوامی اعتماد کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ۔ موسم سرما میں ضلع غذر کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کرنے کا وعدہ پورا کردیکھایا ۔ محکمہ برقیات کے ایکسین شباب واحد اور ان کی ٹیم کی شب و روز محنت اور صارفین کو بہترین تعاون رنگ لیا ۔ ضلع بھر میں بجل کی لوڈ شیڈنگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے ضلع غذر کے عوام نے محکمہ برقیات کی کارکردگی پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے پوری ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایکسین واٹر اینڈ پاور غذر شباب واحد نے کہا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی عوام نے محکمہ برقیات کے ساتھ بہتر ین تعاون کیا ہے ضلع بھر میں سرخ روشنی ناپید ہوگئی ہے سفید بلب اور انرجی سیور کے استعمال نے بجلی کی بچت میں اہم کردار ادا کیا ہے محکمہ برقیات عوامی تعاون کے بغیر یہ معرکہ سر کرنے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا تھا ۔ ہم عوامی تعاون پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دوسری طرف محکمہ برقیات کے تمام اسٹاف نے پوری ایمانداری اور خلوص کے ساتھ عوامی تعاون کا جواب دیا ہے ۔ چوبیس گھنٹے کی سہولت بلا تعطل فراہم کرنے کسی معجزے سے کم نہیں ہے اس سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ مشینری کی مرمت اور چینل کی بحالی ایک انتہائی مشکل مرحلہ ہے سردیوں میں برف جمنے کے باعث چینلوں میں پانی منجمد ہوجاتا ہے لیکن ہم نے ان تمام مشکلات پر قابو پانے کے لئے عزم کررکھا ہے عوامی تعاون جاری رہا تو غذر میں بجلی کی صورتحال مزید بہتر ہوجائیگی 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button