گلگت بلتستان

چائینیز اوورسیز ایسوسی ایشن ہائی سکول نمبر ١ گلگت میں چینی زبان سیکھنے کا مرکز قائم کرے گا

گلگت( مون شیرین ) گلگت بلتستان میں پہلی بار چینی زبان سیکھانے کے لئے لینگویج سنٹیر کے قیام کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ہائی سکول نمبر 1 گلگت میں چاینئز لینگویج سنٹیر قائم کیا جارہا ہے۔ جس میں ابتدائی طور پر 20 طلباء کو چینی زبان سکھائی جائیگی . اس منصوبے کے لئے ہمسائیہ ملک چین نے فنڈ فراہم کیا ھے. گلگت میں اس لینگویج سینٹر کی کامیابی کے بعد گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع میں بھی اس کا قیام عمل میں لایا جاے گا.
اس سلسلے میں چاینئز اوور سیز ایسوی ایشن کے جنرل سکرٹیری عبدالرحمن بخاری نے آج ڈائریکٹر ایجوکیشن مجید خان سے ملاقات بھی کی.
ملاقات کے بعد چاینئز اوور سیز ایسوی ایشن کے جنرل سکرٹیری عبدالرحمن بخاری نے بتایا کہ یکم جنوری ٢٠١٤ سے گلگت میں چاینئز لینگویج سینٹر کام شروع کرے گا واضع رہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے پہلے ہی چینی زبان کو اختیاری مضموں کا درجہ قرار دے رکھا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button