گلگت بلتستان

حدود میں غیر قانونی مداخلت کے خلاف دیامر کے علاقے تھور میں ہزاروں افراد کا احتجاج، ہاتھوں کی زنجیر بنا کر یکجہتی کا اظہار

چلاس (نمایندہ پامیر ٹائمز) خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہستان ہربن بھاشہ کے عوام کی جانب سے گلگت بلتستان کے حدود میں غیر قانونی مداخلت کے خلاف ضلع دیامر کے علاقے تھور میں ہزاروں افراد نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر ملک کے ساتھ محبت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم کے خلاف ہر قسم کی سازش کو ناکام بنائیں گئے ۔خیبر پختونخواہ حکومت کی آشرباد پر عوام نے دیامر بھاشہ ڈیم کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر حدود کا غیر جانب دار کمیشن کے ذریعے تصفیہ اور ڈیم کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف نعرے درج تھے ۔
HUDOOD TANAZA
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی صادق ،ملک سکندر،چوہدری جعفر ،دیگر نے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیر میں بعض عناصر رکاؤٹیں ڈال کر اسے سبوتاز کرنا چا ہتے ہیں ،حدود تنازعہ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ایک سازش کے تحت ڈیم کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور حکومت خیبر پختونخواہ ان عناصر کی پشت پناہی کر رہی ہے ،اہلیان دیامر اور گلگت بلتستان اپنے حدود کی حفاظت کریں گئے۔مقرین نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے حدود میں مداخلت کا نوٹس لے اور فوری طور پر غیر جانبدار کمیشن مقرر کرے جو تاریخی ،زمینی شواہد اوردستاویزی ریکارڈ کی روشنی میں حدود کا تصفیہ کرے ،مقررین کا مزید کہنا تھا کہ دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیر میں ضلع دیامر کے عوام کی قربانیوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،عوام نے ملکی سا لمیت اور توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے اپنا گھر بار سب قربان کر دیااور ملک کی خاطر آئندہ بھی قرنانی دیں گئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button