گلگت بلتستان

محکمہ سول سپلائی نے ہنزہ نگر کے لیے گندم کا پرانا کوٹہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) سول سپلائی ہنزہ نگر نے ضلع ہنزہ نگر کے عوام کیلئے گندم اور راشن کے لیے اگست 2013سے پہلے کا کوٹہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ سول سپلائی ہنزہ نگر آئندہ چند دنوں میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے صلاح و مشور ے کے بعد کلو گرام تھیلے کی قیمت مقرر کریگی۔ان خیالات کا اظہار سول سپلائی آفیسر ہنزہ نگر مراد خان نے ہنزہ کے عمائدین سے ملاقات کے دوران کیا۔ مراد خان سے ملاقات کرنے والوں میں علی حیدر اعلی ٰ نمبردار، میر عالم اعلی نمبر دار، شاہ حسین، مطفی ٰ نمبر دار ، میر احمد خان نمبر دار، شاہ گل حیات،نمبردار مشغول،مبارک شاہ،علی ،محمد شاہ، جاوید اقبال، امام داد، کریم خان بر چہ ودیگر شریک تھے۔
اس مو قع پر سی ۔ایس ۔او نے عمائدین سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ہنزہ نگر کے عوام کے مسائل کو مد نظر رکھنے ڈائریکٹر سول سپلائی نے سا بقہ کوٹہ کو بحال کیا ہے جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ملا قات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ سول سپلائی کی فراہمی کو آسان بنانے کیلئے ہر گاؤں میں فوڈ کمیٹی قائم کی جائے گی۔کمیٹی بنانے کیلئے نمبردار ایک یا دو بندوں کے نام دینگے ۔علا وہ ازیں سول سپلائی کی جانب سے فراہم کر دہ پرنٹنڈ فارم جو کہ ڈیلرز کو فراہم کئے گئے ہیں آبادی کو واضح کر نے کیلئے بہتر لائحہ عمل ہے ۔فارم پر کرنے سے عوام کو فائدہ پہنچے گا اور نئی آبادی کیلئے راشن مختص کیا جاسکے گا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button