کالمز

وزیر اعلی ھو تو سید مہدی شاہ جیسا

گلگت بلتستان کے چیف منسٹر سید مہدی شاہ کے کارنامے 

صوبائی حکومت 4 سال مکمل کرنے کے بعد اپنے آخری برس میں داخل ہو چکی ہے. 

شاہ جی نے 4 سالوں کے دوران جو کارنامے سر انجام دیے ان کا مکمل احاطہ یہاں ممکن نہیں تا اہم ذیل میں چند بڑ ے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہیں 

مہدی شاہ کے اقتدار میں آنے کے بعد ——بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ھوا ——ہسپتالوں میں ادویات اور ماہر ڈاکٹروں کی کمی ماضی کا قصہ بنادیا —— سرکاری تعلیمی ادروں تعلیم کا معیار اس سطح پر پنچایا کہ جس کی مثال پہلے نہیں ملتی —- گلگت بلتستان کے عوام کو پہلی بار پینے کا صاف پانی نصیب ھوا —–شاہ جی نے چار سالوں میں امن و امان کا پایدار قیام عمل میں لایا کہ بد امنی کی چڑیا پر تک نہ مار سکی —— متاثرین گوجا ل اور سیلاب کے متاثرین کی دوبارہ آباد کاری کو یقینی بنا ڈالا ——-سرکاری اداروں میں انصاف اور میرٹ پر بھرتیاں کرکے بڑا نام کمایا ——آپ کی مہربانی سے ہر طرف تعمیر و ترقی کے منصوبے آیسے مکمل هوے کہ لوگ مشرف کو بھول گئے —آپ نے علاقائی تعصب کو ختم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی —- وفاقی اداروں میں اپنے عہدے کو استعمال کرکے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو میرٹ پر بھرتی کرایا اور یہ سلسلہ بغیر رکے جاری ھے —- چیف منسٹر صاھب آپ نے اپنے وزرا کو کم اخراجات اور سادگی پسند بنایا —- آپ نے کاچو فیاض سمیت دیگر ایماندار اور فرض شناس ملازمین کی ھر ممکن حوصلہ افزائی کی —-آپ نے گندم پر سبسڈی کو برقراررکھنے کے لیے اپنے اقتدار تک کو داو پر لگا دیا ——یہ اعزاز بھی آپ کو جاتا ھے کہ آپ نے گلگت بلتستان کے غریب کو مفت علاج کے نقصانات سے اگاہ کیا اور اس کے مضر اثرات سے تحفظ کے لیے مفت علاج کو ختم کیا —– آپ نے گلگت بلتستان کو ایسی معاشی ترقی کی راہ پر ڈال دیا کہ سرکاری خزانہ بھر گیا اور 4 سالوں میں کوئی سرکاری چیک بونس نہیں ھوا —–صحافت کی ترقی کے لیے آپ نے جو خدمات سر انجام دی ہیں ان کو گلگت کے صحافی کبھی بھول نہیں سکتے آپ کی مہربانی سے صحافیوں میں مثالی اتحاد و اتفاق پیدا ھوا ——- آپ کی حکومت نے 4 سالوں میں قانون ساز اسمبلی میں جو بجٹ پیش کیا اس پر مکمل عمل درآمد کرکے تاریخ راقم کر ڈالی —— آپ نے وفاق سے آنے والے ھر ایماندار افیسر کی حوصلہ افزائی اور کریپٹ بیوروکریسی کو واپس بھجنے میں اہم کردار ادا کیا سیف اللہ چٹھ اس کی خوبصورت مثال ہیں ——

شاہ جی کے مزید احسانات کا ذکر پھر کبھی پیش کرنے کی کوشیش کرونگا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. کالم مزید تھوڑا لمبا ہوجاتا تو مزا آجاتا۔ مہدی شاہ کے ان جاندار کارنامون کی وجہ سے تاریخ کبھی انہیں نہیں بھولے گی۔ ہمارے چیف منسٹر تو اتنے اچھے ہیں کہ خواتین کالجز میں جاکر تمام طالبات تک کو اپنا سیل نمبر دے آءے، اور اعلان بھی کیا کہ جب چاہیے آپ مجھ سے فون میں رابطہ کرسکتی ہیں۔ کیا کسی صوبے کا چیف منسٹر اتنی فیاضی دکھا سکتا ہے۔؟ یقینا نہیں۔ وہ تو اپنا نمبر کسی کو نہیں دیتے اپنا تو چھوڑو اپنے پی اے کا نمبر بھی نہیں دیتے۔ اور بھی کءی مثالییںہیں جناب والا کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Back to top button