کھیل

گلگت میں جوش گیمز ریجنل مقابلے اختتام پذیر

???????????????????????????????
گلگت( پریس ریلیز) آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جوش گیمز انٹر ریجن کا اختتام پذیر ہوا ۔ اختتام تقریب کے مہماں خصوصی صدر اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت (ر) کرنل عیبد اللہ بیگ تھے۔اتوار کے روز ہونے والے فائنل میں گلگت اور ہنزہ ریجن کے سیکنڑوں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ کھلاڑی کسی ملک کے امن سفیر ہوتے ہیں۔کھلاڑی دنیا میں امن کا پیغام پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یوتھ معاشرے کو صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ جب تک یوتھ صحت مند نہ ہوں معا شرے کی تکمیل نہیں ہوتی۔مہمان خصوصی نے کہا کہاس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کی شان و شوکت کے علمبردار ہوتے ہیں۔ اور یہی اپنے ملک کا علم دوسرے ممالک میں بلند کرتے ہیں۔ کھلاڑی اپنے ملک وقوم کی عزت واحترام میں اضافہ کرتے ہیں۔ جوکہ یقیناًقابل فخر اور قابل ستائش ہے۔ ٹیمیں ملکی یکجہتی کا ثبوت پیش کر رہی ہیں۔ جو آج پاکستان کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اور یہی وہ جذبہ ہے جو ہمیں مشکلات سے نکال کر کامیابیوں اور روشن ضامن کی طرف راغب کریگا۔
???????????????????????????????
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیلی ریجنل کونسل ہنزہ کی لعل بانونے کہا کہ اگر محبت، اخوت اور ہم آہنگی کے جذبات کو فروغ دینا ہے تو اس مقصد کے حصول کے لئے کھیل ہی بہترین ذریعہ ہے۔کھیل ہی کی بدولت صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے۔جب معاشرہ صحت مند ہو تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے۔آغاخان یوتھ اینڈ سپو رٹس بورڈ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ آنے والے کئی برسوں تک صحت مند معاشرے کا قیام اور نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لانے کے لئے مواقع فراہم کرتا ہے جو نہ صرف ملکی سطح نہیں بلکہ ملک سے باہر بین الااقومی سطح پر بھی اپنا لوہا منوا سکے۔ جوش گیمز انٹر ریجن میں 11مختلف کھیلوں کا انقعاد کیا گیا۔ اورجوش گیمز کی کامیابی پر اے کے اوئی ایس بی کے عہدیداراوں کو مبارکبادی اور شرکاء سپورٹس میں اسناد تقسیم کیے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button