چترال

چترال میں نوجوان شعرا کے لیے ایک خصوصی محفل مشاعرہ کا اہمتمام کیا گیا

دروش (جہانزیب) ادارہ برائے تحفظ مقامی زبان و ثقافت PICLکے زیر اہتمام اور SRSPکے تعاؤن سے ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد ہوا اس مشاعرے کا مقصد نوجوان قلم کاروں کو اگے لانا تھا۔اس مقصد کیلئے PICLچترال کے بھر کے مختلف جگہوں سے تعلق رکھنے والے 35شعراؤں نے حصہ لیا ان میں سے 16شعراء کرام وہ تھے جنہوں نے پہلی مرتبہ کسی مشاعرے میں اپنی غزل پڑھی۔

مشاعرے کی صدارت سیاسی،سماجی اور ادبی شخصیت جناب صلاح الدین طوفان صاحب نے کی جب کہ پروگرام کے مہمان خصوصی SRSPکے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ افیسر جناب حاجی گل رحمن تھے اور میزبانی کے فرائض PICLکے چیرمین اعجاز احمد اعجاز نے کی۔

محفل مشاعرہ کے بعد کہوار کلچر شو بھی منعقد ہوا۔اس کلچر شو میں چترال کے مختلف جگہوں سے تعلق رکھنے وا لے آٹھ میوزیکل بینڈز نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا ان میوزیکل بینڈز نے چار میوزیکل بینڈز وہ تھے جنہوں نے پہلی مرتبہ کسی بڑے پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔محفل مشاعرہ کے آخر میں مختلف مقرریں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اپنی تقریر میں اکمل بھٹو صاحب نے کہا کہ دروش میں یہ پروگرام اپنے نوعیت کا پہلا پروگرام تھا ۔جس میں اتنی تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لیا اس کے لئے میں PICLکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ساتھ ساتھ SRSPکا تعاؤن کا شکریہ ادا کیا۔جناب حفیظ اللہ امین صدر دبستانِ بونی پرگرام کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلا شعبہ PICLآدب کیلئے اہم خدمات سر انجام دے رہا ہے پروگرام میں پی ائی سی ایل کے جنر ل سیکرٹری حمید اللہ حمید نے SRSPکاتعاؤن کا شکریہ ادا کیا تمام شعراء کرام اور میوزیکل بینڈز اور حاضریں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مہمان خصوصی SRSPکے جناب گل رحمن صاحب نے پی ائی سی ایل اور تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا اور یوتھ کیلئے SRSPکے کاموں کے متعلق حاضریں کو اگاہ کیا اور پی ائی سی ایل کو انتہائی کامیاب پروگرام انعقاد کرنے پر مبارک باد دی۔صدر محفل جناب صلاح الدین طوفان صاحب کامیاب پروگرام کی انعقاد پر پی ائی سی ایل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button