گلگت بلتستان

ہنزہ میں دکانوں پر چھاپے، زائد المعیاد اشیا ضبط

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عثمان علی اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ عاصم رضا ہنزہ کے مصروف ترین بازار میں مختلف دکانوں پر چھاپہ، زا ئد المیعاد اشیاء مختلف دکانوں سے ضابط کردیا گیا ، جبکہ تندور ں پر بھی چھاپے لگا لیے گئے۔حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت اور وزن میں خلاف ورزی کرنے والوں پر بھی باری جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ ہوٹلز، بربر شاب سبزی کے دکانوں کا بھی معائنہ کیا۔ خراب اشیاء رکھنے والے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ خلاف قانوں کوئی بھی اشیاء نظر آئے یا فروخت کرتے ہوئے دیکھی دی قانوں کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان مال اور صحت ہمارے لیے اہم ہیں ۔ صفائی کا خیال نہ رکھا گیا تو سخت قانونی کاروائی کرینگے۔ انھو نے مزید کہا کہ بازاروں پر چھاپے ڈپٹی کمشنر کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدار ہفتے میں ایک بار کیا لیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے اس کاروائی پر عوامی حلقوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا اور توقعہ ظاہر کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہیں مہنگائی اور صفائی پر حکومت کو خاص خیال رکھے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Hunza ke hotels k kitchen usman Ali aur CS ke ghar k kitchen se ziyada saaf hote hain. Non locals hunza ko badnaam krne ki koshsish na karain.

Back to top button