گلگت بلتستان

بدانتظامی اور عملے کی بددیانتی، مرکزی ہنزہ میں بجلی بحران شدت اختیار کر رہا ہے:پاکستان مسلم لیگ ن

ہنزہ نگر(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ نگر نے سیکریٹری واٹر اینڈ پاؤر کے نام لکھے گئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سنٹرل ہنزہ میں تھرمل بجلی گھر کے ایک میگاواٹ بجلی کی پیداوار سسٹم میں شامل ہونے کے باؤجود ہنزہ میں بجلی کے شدید بحران اور اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ بد انتظامی اور عملے کی بد دیانتی کا شاخسانہ ہے۔اسکی بنیادی وجہ ناقص منصوبہ بندی اور بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم ہے۔حکام کی جانب سے واضح احکامات کے باؤجود چھوٹے بڑے ملازمین اور محکمہ برقیات کے اہلکاروں کو سپیشل لائنوں سے بجلی کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔ اور غیر مقامی ملازمین کو مصالحتاً نوازا گیا ہے جس کی وجہ سے عام عوام بجلی کے پیداوار کے بڑے حصے سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں۔دوخواست میں سیکریٹری واٹر اینڈ پاؤر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپیشل لائنوں کا سلسلہ ایک خصوصی آرڈر کے تحت منسوخ کرکے درجہ ذیل شیڈول پر عملدرآمد کیا جائے۔شام 5بجے سے صبح 7بجے تک تمام گھریلو صارفین کو یکساں بنیادوں پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے جس میں عبادت خانے کو بھی شامل کیا جائے۔تمام سرکاری ،نیم سرکاری اداروں کو صبح سات بجے سے شام تک سپیشل لائنوں سے بجلی فراہم کی جائے تا کہ سرکاری معاملات میں خلل نہ پڑے۔علاوہ ازیں شفا خانے،ڈی سی اے سی ،ایس پی،تھانہ،ایکسن،سپیکر جی بی اسمبلی اور ہنزہ ہاؤس کے علاوہ تمام ملازمین اور صارفین کو یکساں بنیادوں پر بجلی کی تقسیم پر محکمہ برقیات کو پابند کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button