گلگت بلتستان

ہنزہ نگر میں ایل پی جی ڈیلرز کی من مانیاں جاری، عوام رل رہے ہیں

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز پاکستان کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں کئی بار کمی کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن ہنزہ نگر  میں ایل پی جی ڈیلرز عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ گیس ڈیلرز پچھلے کئی مہنوں سے اپنی مرضی کے مطابق قیمت وصول کر رہے ہیں ، پوچھنے ولا نہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ جس طرح ہنزہ نگر میں پچھلے کئی دنوں سے ٹریفک کا نظام ہویا اشیاء خوردنی کی دکانوں کا انتظام یا پھر بجلی کنٹرول مہم میں انتظامی مداخلت سے عوام کو کافی ریلیف فراہم کی گئی ہے بالکل اسی طرح ایل پی جی ڈیلرز کے معاملات بھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔

ایل پی جی پاکستان کی جانب سے پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے لئے بھی فکس ریٹ مقرر کیا گیا ہیں جس کے تحت گلگت بلتستان میں 125روپے فی کلوکے حساب سے عوام کو گیس ملنا چاہیے مگرہنزہ نگر میں گیس مافیا فی کلو 180 روپے کے حساب سے عوام کو فروخت کر رہا ہے. شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیں کہ ایل پی جی ڈیلز ہنزہ نگر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button