گلگت بلتستان

دروش میں نامعلوم افراد نے ایک شحص کو گولیاں مارکر قتل کردیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

چترال(گل حماد فاروقی) چترال سے 45 کلومیٹر دور دروش کے مضافاتی علاقے ڈوم شغور میں ایک شحص کو پے درپے گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ ایس ایچ او تھانہ دروش کے مطابق اتوار اور پیر کے درمیانی شب ڈوم شغور میں معراج الدین سکنہ ارندو گول کو گولیاں مارکر قتل کردیا۔

دروش پولیس نے لاش اپنے تحویل میں لیکر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو کم از کم تین گولیاں لگی ہیں۔
ابھی تک پولیس نے کسی کو گرفتار نہیں کیا۔ دروش پولیس نے مقتول کے بیٹے صلاح الدین کے رپورٹ پر چار ملزمان پر مقدمہ درج کیا۔ جن کے نام یہ ہیں۔ وکیل ولد برہان، شہباز ولد برہان، سارہ دین ولد نادر خان اور افضل الدین ولد نادر کے حلاف زیر دفعہ 302/34 مقدمہ درج کرکے ایک ملزم وکیل ولد برہان سکنہ ارندو گول حال ڈوم شغور گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔

وجہ قتل خاندانہ تنازعہ بتایا جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ تمام ملزمان کا تعلق ارندو سے ہے

جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہ گاؤں (ڈوم شغور) دریا کے اس پار واقع ہے جہاں سیکورٹی چیک پوسٹ صرف ڈیڑھ سو گز کے فاصلے پر واقع ہے۔اور ہر آنے جانے والی کی جامہ تلاشی لی جاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button