گلگت بلتستان

گندم سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ اتوار تک واپس نہیں لیا تو دما دم مست قلندر ہوگا: آل پارٹیز کانفرنس سے شرکا کا خطاب

گلگت (وجاہت علی گندم سبسڈی کا فیصلہ اگر اتوار تک واپس نہیں لیا گیا تو پیر سے دماد م مست قلندر شروع ہو گا ۔گلگت بلتستان کے عوام پر ظلم کسی صورت بر داشت نہیں کرئنگے ۔ان خیالات کااظہار مجلس وحدت المسلمین کے  زیر اہتمام آل پارٹیز کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ بلال سمائری ،احسان ایڈوکیٹ ،قاری جاوید ،کامریڈ ،باباجان،کیپٹن (ر) محمد شفیع و دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔
مقررین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو سبسڈی خیرات میں نہیں دی جارہی ہے۔یہ ہمارا حق ہے ۔اور دریائے سندھ کا بیعانہ ہے ۔اس اہم ایشو پر کوئی دورائے نہیں ہے کانفرنس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سبسڈی کا ایشو نقطہ آغاز ہے ۔اور امید ہے کہ اس سے بڑھ کر اپنے بنیادی حقوق کے لیے جد وجہد شروع کرئنگے ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمین ملکر کسی بھی پلیٹ فارم پر بغیرکسی تحفظات کے لیے اس بنیادی مسئلے کے لیے آواز اٹھا نے کیلئے تیار ہیں ۔اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا احتجاجی تحریک اور دھرنے تک پورے گلگت بلتستان کو جام کردینگے ۔کانفرنس میں انجمن تاجران سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی و مذہبی اور قوم پرست قیادت موجود تھی اور بالآخر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر مسئلہ حل نہیں ہو تو پیر کے روز سے احتجاجی تحریک شروع کر دینگے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button