Uncategorizedگلگت بلتستان

گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کی ایگزیکٹیو باڈی اور سپریم کونسل تشکیل دی گئی

گلگت (وجاہت علی) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس ایگزیکٹیو باڈی اور سپریم کونسل تشکیل دے دی گئی۔ایگزیکٹیو باڈی 13ارکان پر مشتمل ہے جبکہ سپریم کونسل 30 ارکان پر مشتمل ہے۔اس کے علاوہ دیگر کمٹیاں بھی بنائی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے کل تین بجے ایگزیکٹیو باڈی کا اہم اجلاس ہو گا۔اور اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے کل چار بجے میڈیا بریفنگ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹیو باڈی ارکا ن میں انقلابی سوشلسٹ احسان ایڈوکیٹ بالاورستان نیشنل فرنٹ کے صفدر علی،متحدہ قومی موومنٹ کے ہدایت علی،جماعت اسلامی کے نظام الدین،پاسبان حقوق اہلسنت والجماعت جی بی کے مولانا رحمت اللہ سراجی عوامی ورکرز پارٹی کے باباجان قراقرم نیشنل موومنٹ کے محمد جاوید،انجمن مامیہ کے کیپٹن (ر) شفیع پاکستان تحریک افصاف کے صابر یوسفزئی جی بی کیو ایم کے عبدالواحد جمیعت علمائے اسلام کے منہاج الدین ایم ڈبلیو ایم کے شبیرحسین ہونگے جبکہ تنظیم اہلسنت اور شیعہ علماء کونسل کی طرف سے کل اپنے نمایندوں کے نام دینگے۔جبکہ سپریم کونسل میں یوسف شاد،ذکریا،غلام عباس،وجاہت علی،برکت بھائی،حاجی نائب خان،اعجاز الحق،اصغر،افتخار،شیخ بہرام،عنایت ابدالی،وصل خان،راشد عمر،گوہر ایڈوکیٹ،باقر ایڈوکیٹ،اسرار الدین اسرار،محمد فاروق،محمد حسین،یونس،فضل الہٰی،ثاقب عمر،جمعہ خان،مقبول ملنگی،محمد علی شاہ اسلم انقلابی،لیاقت علی،فدا حسین،ثمر حسن غفاری شامل ہونگے۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کل ایگزیکٹیو باڈی اپنے میٹنگ کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دی جائیگی۔

اجلاس میں ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک جی بی کے تمام سیاسی و مذہبی اور قوم پرست تنظیموں پر مشتمل ہے۔سبسڈیز کی بحالی تک تحریک جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔احسان ایڈوکیٹ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین اگر اپنے دئیے گئے ڈیڈ لائن کے مطابق جلسہ کریگی تو عوامی ایکشن کمیٹی جلسے میں بھر پور شر کت کریگی اور ساتھ دیگی۔اس کے علاوہ آئندہ کا لائحہ عمل کل تین بجے کے میٹنگ کے بعد واضح کر دیا جائے اور تحریک کو جی بی کے ساتوں اضلاع کے اندر عوامی شعوری مہم شروع کرنے کیلئے بھر پور کر دار ادا کیا جائے گا۔اور ہر حال میں سبسڈیز کو بحال کر وائینگے اور تحریک کو کامیاب بنائنگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button