گلگت بلتستان

حکومتی یقین دہانی پر قلم چھوڑ ہڑتال 28 فروری تک موخر، گلگت بلتستان آفیسرز ویلفیر ایسوسی ایشن کا قیام

گلگت(وجاہت علی) صوبائی کابینہ کی یقین دھانی پر 28 فروری تک قلم چھوڑ ہڑتال ختم کردی ۔ایمانداری سے اپنے دفتری امور نمٹانے کی کوشش کی جائے گی۔جب تک گلگت بلتستان میں گزشتہ کئی سالوں سے کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی ملازمین کو مستقل نہیں کیا جاتا ،کوشش جاری رہی گی۔ان خیالا ت اکا اظہار مقامی ہوٹل میں منعقد میٹنگ میں گلگت بلتستان آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدہ داروں نے کیا۔مقامتی ہوٹل میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مختلف ڈیپارمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس اہم میٹنگ میں ایک ایسوسی ایشن تشکیل دی گئی جس کا نام بالاتفاق ’’ گلگت بلتستان آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن ‘‘ رکھ دیا گیا۔اس ایسوسی کے تمام عہدہ دار بھی منتخب کرلیے گئے، جو حسب ذیل ہیں۔ انجینئرعارف حسین صدر، شہزاد شگری جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔سینئر نائب صدر عبداللہ جانی، تین نائب صدور معراج عالم، محمد امین، شبیر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محب اللہ، سیکرٹری انفارمیشن امیرجان حقانی،پریس اینڈ پبلیکشن سیکرٹری جمیل احمد، رابطہ سیکرٹری خادم حسین، آفس سیکرٹری حسین علی جبکہ فنانس سیکرٹری سرتاج حسین اور ساجد حسین منتخب کیے گئے۔تمام عہدہ داروں کو ذمہ داریاں سونپی گئی۔ کچھ اہم امور کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔ محکمہ تعلیم، آئی ٹی ڈیپارنمنٹ،سی ایم ائی ٹی ڈیپارنمنٹ،ایگریکلچر، فشریز، ٹورازم،ماحولیات، سپورٹ ، پالولیشن ویلفیئر، وومن ڈیلوپمنٹ، پی اینڈ ڈی ڈی اور دیگر محکموں کے 38نمائندوں نے شرکت کی۔ ایسوسی ایشن کی کیبنٹ میں تمام ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔میٹنگ میں تمام ڈیپارٹمنٹ کے اراکین کو شامل کرتے ہوئے ایک دس رکنی مجلس مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو گلگت بلتستان آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کو قانونی، علمی اور اخلاقی و مالی معاونت کرے گی۔میٹنگ میں باقاعدہ طور پر گزشتہ دن گلگت بلتستان اسمبلی میں ہونے والی فیصلوں کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ اور اس کی کابینہ نے گریڈ16سے اوپر کے ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس پر کابینہ اور کمیٹی کے اراکین کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔تمام سیاسی ومذہبی پارٹیوں کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان ملازمین کی مستقلی کے لیے کوششیں کی ۔میڈیا بالخصوص لوکل اخبارات اور و یب سائٹس کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس ایشو کو بہتر کوریج ہے۔صدر اور جنرل سیکرٹری نے تمام ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ کو خیر مقدم کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا اور مزید بہتر طریقے سے کام انجام دینے کی ہدایات جاری کی۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہے کہ وفاقی حکومت ،پنجاب حکومت اور دیگر صوبوں کی حکومتیں کنٹریکٹ ملازمین کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق مستقل کررہے ہیں اس طرح گلگت بلتستان کی کابینہ اور بیوروکریسی بھی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 16سے اوپر کے ملازمین کو مستقل کردے گی۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کی کہ جولو گ باقاعدہ ٹیسٹ انٹرویو کے ذریعے بھرتی ہوئے ہیں وہ فوری طور پر اپنے تمام ڈاکومنٹ اراکین کمیٹی تک پہنچائے تاکہ اس عمل کو تیز تر کیاجاسکے۔اجلاس میں متفقہ طو ر پر کہا گیا کہ گریڈ 16سے اوپر کے وہ آفیسر جو گزشتہ ایک سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔وفاقی پالیسی کے مطابق ان تمام آفیسران کو ریگولر کرنے کے لیے گلگت اسمبلی نے جو کمیٹی تشکیل دی ہے گلگت بلتستان آفیسرویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدہ دار ان سے ون ٹو ون ملاقاتیں کریگی۔اور گلگت بلتستان آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اگلا ہنگامی اجلاس اگلے اتوار بتاریخ 23فروری کو مقامی ہوٹل میں منقعد ہوگی جس میں ائندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button