گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت میں تاریخی احتجاج، گلگت بلتستان میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کامیاب

1960012_651405554917484_1235505973_n
گاہکوچ (غذر) میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ دکانیں بند اور سڑکیں سنسان رہی

گلگت(وجاہت علی ) عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مکمل پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال ۔جی بی کی تاریخ میں ایسا کامیاب ہڑتال نہیں ہوا تھا ۔یہ ہڑتال عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے بنیادی عوای مسائل پر مشتمل چارٹر ڈ آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لیے دیا گیا تھا ۔جس میں سر فہرست گندم سبسڈی تھا ۔تفصیلات کے مطابق ہڑتال ضلع گلگت ،غذر،استور ،دیامر ،سکردو ،گھانچی،اور ہنزہ نگر میں مکمل شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال رہا۔شہر گلگت میں آج صبح سے ہی شہر کی تمام بڑی و چھوٹی مارکیٹیں بند رہی اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند رہا ۔جبکہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رہے ۔اور لوگوں نے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کی برابر رہی ۔ضلع گلگت کے مضافارتی علاقے جگلوٹ ،دنیور،اوشکھنداس ،جلال آباد ،بارگو ،شروٹ ،مناور و دیگر مضافارتی علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی اس موقع پر پاکستان کو چین سے ملانے والی شاہراہ قراقرم مکمل طور پر بند رہی ۔عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال پر کہیں پر بھی کسی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا ۔عوامی ایکشن کمیٹی کے ایگزیکٹیو باڈی کے اراکین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے ہڑتال ناکام بنانے کے لیے شہر گلگت میں ٹیکسی ڈرائیور کو پیسے تک دیے اور انتظامیہ نے عوام اور تاجر برادری کو ڈرایا دھمکایا مگر آج پوری قوم متحد و متفق ہو چکی ہے۔آج ظالم حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم نے ثابت کر دیا کہ عوام اپنے بنیادی مسائل کا حل چاہتے ہیں۔حکمران ہوش کے ناخن لے ورنہ اگلا قدم وہ ہو گا ۔جس کا حکمرانوں نے سوچا بھی نہیں ہو گا ۔ہڑتال کے دوران عوام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے عووام کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔اور ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہیں۔اگر ایکشن کمیٹی کے رہنما حکم دینگے تو کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ کرئنگے ۔اور آج پوری قوم متحد متفق ہیں ۔عوام آج سمجھ چکے ہیں ہ لڑاؤ اور حکومت کر و ولی پالیسی اب نہیں چلے گی اب ظالم حکمرانوں کا حساب کا ادن قریب آچکا ہے ۔ہڑتال کے دن عوام کا جوش و جذبہ دیکھنے کے قابل تھا ۔بزگ شہریوں نے کہا کہ تاریخ میں جنگ آزادی کے بعد آج پوری قوم متحد ہوئی ہے اب اپنے حقوق لے کر رہینگے ۔پہیہ جام ہڑتال کے موقع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کئیے گئے ۔پولیس اور رینجر ز پورے شہر گلگت میں گشت کرتے رہے تاہم کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقع کا اطلاع نہیں ملی ہڑتال سو فیصد پر امن اور کامیاب رہی ۔

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

 شیعہ علماء کونسل ضلع گلگت کے صدر شیخ شہادت حسین ساجدی نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج دس مارچ 2014  کو پورے گلگت بلتستان میں عوام الناس نے یہ ثابت کر دیکھا یا کہ ہم بحیثیت قوم کسی سے کم نہیں ۔گلگت بلتستان کی تاریخ میں آج جیسے ہڑتال کی مثال نہیں ملتی یہ راریخی اور کامیاب ترین ہڑتال ہے جس کا کریڈٹ ملی و سماجی ،مذہبی،کاروباری ،اور مزدور طبقات کے سر جاتا کہ انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی اس مختصر کال پر لبیک کہتے ہوئے ہر ایک نے اپنا ملی فریضہ ادا کیا ۔ہم ان تمام افراد کے اس پر خلوص جذبات کی قدرادانی اور ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے اس پر امن فیصلے کی قدر کرتے ہوئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔اور فوری طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کریں۔انہوں نے عوام الناس سے خصوصی اپیل کی کہ وہ اپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی ہر کال پر تیار رہیں تاکہ ان کے تمام مسائل حل ہو سکے ۔

KKC
کلمہ چوک کشروٹ گلگت سنسان لگ رہا ہے۔ تصویر: توصیف حسن قاسمی

کامیاب و تاریخی ہڑتال پر پوری قوم کے شکر گزار ہے ۔تاریخ میں پہلی دفعہ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر تمام اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال پر تاجربرادری ٹرانسپورٹ برادری اور عوام کا تہہ د ل سے شکر یہ ادا کرتے ہیں۔آج عوام نے ثا بت کر دیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی مسائل کاحل چاہتے ہیں۔اور عوامی ایکشن کمیٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے یہ کارکر دگی قابل تحسین ہے ۔حکمران ہو ش کے ناخن لے اور چارٹر ڈ آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد کرے ورنہ آج عوامی ریفرنڈم نے ثابت کر دیا یہ کہ گلگت بلتستان کے عوام ظالم حکمرانوں کے پالیسیوں کی وجہ سے ناخوش ہے ۔ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کر دہ ایک پر یس نوٹ میں کہا گیا ۔عوامی ایکشن کمیٹی ہر حال میں عوام کا مقدمہ لڑیگی ۔

گلگت بلتستان کے غیور عوام متحد ہو چکے ہیں ۔کچھ لوگ جو عوام کو آپس میں لڑا کر کر سی حاصل کرتے تھے ۔انکی نیندیں خراب ہو چکی ہے۔اور ایسے لوگ پھر عوام کو آپس میں لڑانے کیلئے بیانا ت دیتے ہیں۔عوام ایسے سازش عناصر سے ہوشیار رہے ۔آج کی کامیاب شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال عوامی ریفرنڈم تھا عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔عوامی ایکشن کمیٹی کھل کر عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اس جدوجہد میں مزید تیزی لائیگی ۔ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے رہنما کیپٹن (ر) محمد شفیع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب عوام متحد ہو چکے ہیں حکمران عوام کو جینے کا حق دے اور لالی پاپ دینا بند کر دے۔

سکردو میں ایک سنسان کا منظر
سکردو میں ایک سنسان بازار  کا منظر

عوامی ایکشن کمیٹی نے فرقوں اور قوموں میں بنی ہوئی قوم کو متحد کر دے ۔آج پورے گلگت بلتستان میں پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال نے ثابت کر دیا کہ عوام عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہے ۔بنیادی عوامی مسائل اب حکمرانوں کو حل کرنے ہونگے ۔ورنہ اب عوام مزید برداشت نہیں کریگی ۔ان خیالات کا اظہار منہاج الدین کنوینر جمیعت علمائے اسلام (ف) گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں آج پوری قوم متحد و متفق ہو چکی ہے ۔اور عوامی ایکشن کمیٹی نے پوری قوم کومتحد کر دیا ہے۔وفاقی اور صوبائی حکومت کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام ناخوش ہے ۔عوام جینے کا حق مانگ رہی ہیں۔حکومت کے پاس اب بھی وقت ہیں کہ وہ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کرائے اور عوام کا استحصال بند کرے ورنہ عوام اب جاگ چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button