گلگت بلتستان

تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم واسا کے ملازمین نے احتجاجا گلگت شہر کو پانی کی فراہمی بند کردی

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گلگت( مون شیرین) تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے محکمہ واسا کے سیںکڑوں ملازمین نے احتجاجا گلگت شہر کو پانی  کی فراہمی معطل کردی. واٹر اینڈ پاور آفس کے باہر ملازمین کا احتجاج کیا۔

گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہوں کی عدام ادائیگی کے خلاف واسا کے ملازمین نے حکومت کے حلاف اور اپنے حقوق کی خاطر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تین ماہ کی تنخواہ ان کو جلد از جلد ادا گی جائے.

دوسری طرف پانی کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین، مرد اور بچے برتن لے کر پانی کی تلاش میں نکلے. کسی نے دریا کا رخ کیا تو کسی نے بھاری قیمت دے کے پانی کے ٹینکر خریدے۔

پانی کے لیے دربدر پھرںے والی خواتین ںے  محکمہ واسا کے ملازمین کو بد دُعائیں دیں. ان کا کہنا تھا کہ محکمہ واسا کے ہزاروں ملازمین اپنے فرائض کی ادایگی میں سنجیدگی نہیں دکھاتے لیکن احتجاج اور عوام کو تکلیف دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں.  بعض لوگوں ںے الزام لگایا کہ واسا کے ملازمین  گھر بیٹھ کر تنخواہ لیتے ہیں اور جب ان کو تنخواہ دی بھی جاتی ہے تو یہ عوام کو پانی کی فراہمی میں اکثر اوقات ناکام رہتے ہیں.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button