گلگت بلتستان

ضلع غذر کی تحصیل گوپس میں موذی مرض کی وجہ سے ١٢ بچوں کی ہلاکت کا انکشاف، متعدد ہسپتال میں بھرتی

گلگت(صفدر علی صفدر) ضلع غذر کی تحصیل گوپس کے پسماندہ علاقے پھنڈر میں موزی امراض کی وباء کے پھیل جانے سے تقریباً12 معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق وادی پھنڈر کے گاؤں ٹیرو اور گلاغمولی سمیت مضافاتی دیہاتوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری موزی امراض کی وباء نے علاقے کے معصوم بچوں کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔جس کے باعث علاقے کے عوام سخت تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو گوپس اور دیگر علاقوں میں قائم سرکاری و نجی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ متعدد مریض روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال میں داخل کئے جا رہے ہیں لیکن اس تمام تر صورتحال کے باوجود حکومت ،محکمہ صحت اور دیگر اداروں کی جانب سے تا حال صورتحال پر قابو پانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ۔
پھنڈر سے تعلق رکھنے والے ممتاز سماجی شخصیت و غذر سوشل اینڈ کلچر فورم کے عہدیدار مصطفی کمال نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں آغا خان ہیلتھ سروسز گلگت بلتستان کے عہدیداروں سے بات کی جس پر انہوں نے متاثرہ علاقے میں صحت کی بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کی یقین دہانی کرائی تا ہم انہوں نے اسے نا کافی قرار دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ صورتحال پر قابو پانے اور مزید جانوں کے ضائع ہونے کے خطرات کو کم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں ۔دریں اثناء اس حوالے سے جب سکریٹری صحت سے موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button