گلگت بلتستان

گلگت، 8 ماہ سے بند فلورملز مالکان کے صبر کا پیمانہ لبریز ، اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا

1 (1)

گلگت( مون شیرین) 8 ماہ سے بند فلورملز مالکان کے صبر کا پیمانہ آخرکار لبریز ہوگیا۔ جمرات کے روز فلور ملز مالکان نے اپنے سیکنڑوں ملازمین سمیت قانون ساز اسمبلی کے باہر احتجاج کیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اُتھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

اس موقع پر صدر فلور ملز ایسوسی ایشن ناصر میر اور جنرل سکرٹیری حاجی محمد عارف پامیر ٹایم سے گفتگو کرتے کہا کہ  گلگت بلتستان میں 24 فلور ملز گزشتہ 8 ماہ سے بند ہے جس سے  سیکنڑوں ملازمین بے روزگار ہیں۔ اُنہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چیف سکرٹیری گلگت بلتستان محمد یونس ڈاگھا محکمہ سول سپلائی کی ملی بھگت سے گلگت بلتستان میں قائم 24 فلورملز کا کوٹہ اسلام آباد کے ایک فلور مل کو نواز رہے ہیں۔ جو کہ گلگت بلتستان اور ملازمین کا معاشی قتل ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کی سیاست میں غریب گلگت بلتستان کے فلور ملز مالکان اور مزدور پس رہی ہے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت 8 ماہ سے بند ملز مالکان کے نقصانات کا ازالہ کرے  اور اگر پیر کے روز تک اُن کے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو وہ اسلام آباد میں وزیر اعظم سکرٹیرٹ کا گھراو کرینگے۔ جس کی ذمہ دار صوبائی اور وفاقی حکومت پر ہوگی۔

حیرت کی بات سے کہ ہمارے وزراء اور بیوکریٹ اتنے بے حس ہوچکے ہیں کہ صبح سے احتجاج کرنے والے مطاہرین سے ان کے مسائل کے بارے میں کسی نے پوچھنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button