گلگت بلتستان

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا بانی رہنما، ڈاکٹر مالک شاہ، انتقال کر گیا

SONY DSC

گلگت (پریس ریلیز)  وزیراعلیٰ گلگت بلتستا ن سید مہدی شاہ، وزیراعلیٰ ہاوس میں ڈاکٹر مالک شاہ مرحوم کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی کا بانی رہنما اور ہر دل عزیز سماجی شخصیت کے مالک تھا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرحوم نے گلگت بلتستان کے حقوق اور موجودہ سسٹم کے لئے جو کردار ادا کیا ہے اسے ہمیشہ یا د رکھا جائیگا۔ ڈاکٹر مالک شاہ کی وفات سے گلگت بلتستان کی سیاست میں جو خلاء پیدا ہوا ہے اسے پُر نہیں کیا جاسکتا۔ مرحوم ڈاکٹر مالک شاہ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کے سیاسی جدوجہد کی ۔ بحیثیت سیاسی و سماجی شخصیت گلگت بلتستا ن کے عوام کے حقوق کیلئے جو مثبت کردار ادا کیا اسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ ہاوس میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدرو ممبر گلگت بلتستان کونسل چےئرمین محمد ابراہیم، صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گانچھے و سینئر وزیر محمد جعفر، صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر و صوبائی وزیر تعلیم و قانون ڈاکٹر علی مدد شیر اور پارٹی رہنماوں نے شرکت کی۔ تعزیتی اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کو چےئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چےئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے تعزیت پیش کیا۔ تعزیتی اجلاس میں مرحوم ڈاکٹر مالک شاہ کے وفات خصوصی دعا کی گئی اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کیا۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے صوبائی وزراء کے ہمراہ مرحوم ڈاکٹر مالک شاہ کے نماز جنازے میں شرکت کی۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button