گلگت بلتستان

معروف ٹی وی چینل کا سٹیکر گاڑی پر لگا کر چرس بیچنے والا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

گلگت (وجاہت علی ) صحافت کے آرڈ میں چر س کا دھندہ کرنے والا گر وہ پولیس کے ہتھے چڑ گیا ۔سٹی پولیس نے اپنی ایک کامیاب کا روائی کے دوران کنو داس آر سی سی پل کے قریب سے ایک مشکوک گاڈی کی تلاشی لی اس دوران گاڈی نمبر GLT 0874 سے تین کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی جس پر پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے گاڈی اور بر آمد شدہ مال اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ گاڈی پر سوار تین افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
گلگت بلتستان میں چرس کا نشہ کرنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
گلگت بلتستان میں چرس کا نشہ کرنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

بعدازاں ابتدائی تحقیقات کی اطلاع کے مطابق گر فتار ملزمان بشیر ولد فاروق ساکن کمیلہ کوہستان ،عبدالرحیم ولد عبدالطیف ساکن کشمیر ی محلہ جگلوٹ نے پولیس کو بتایا کہ کسی انجان شخص نے تین کلو کا اعلیٰ کوالٹی کا چرس فروخت کرنے کے لیے ہمارے حوالے کی اور ہم مذکورہ چرس فروخت کر چکے تھے جس کی قیمت سے 25 ہزار روپے کا چیک بھی وصول کیا تھا جبکہ باقی رقم ایک روز بعد وصول کرنی تھی ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ چرس 23 ہزار روپے فی کلو رقم طے ہوئے تھی ۔سٹی پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 28/14 بجرام GC کے تحت ایف آئی آر درج کر کے ملزما ن کو حوالات میں بند کر دیا۔مذکورہ ملزمان گاڈی پر ایک معروف ٹی وی چینل کا اسٹیکر لگا کر صحافت کی آڈ میں یہ دھندہ کر رہے تھے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button