گلگت بلتستان

میاچھر نگر کے عوام میں شدید خوف و ہراس ، جیالوجیکل سروے ٹیم کی رپورٹ پر عمل درآمد سوالیہ نشان بن گئی

Miachar

گلگت( خبر نگار خصوصی) میاچھر نگر میں لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال سنگین ہوگئی ۔ علاقے ریڈ زون قرار مزید 25گھرانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر نے کی سفارش ،بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو میاچھر نگر مکمل طورپر تباہ ہو سکتاہے جس کے نتیجے میں شاہراہ قراقرم مستقل بند اور20کلومیٹر طویل نیا ڈیم وجود میں آئیگا۔جیالوجیکل سروے آف پاکستان کے تازہ رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ہیں ۔ تازہ سروے میں سنگین نوعیت سامنے آنے کے بعد انجینئر نگ کور کی نئی سروے ٹیم عمل دراامد کا جائزہ لینے کے لیے میاچھر نگر پہنچ گئی ۔

میاچھر نگر کے عوام میں شدید خوف و ہراس ، چا ر ماہ قبل بے گھر کئے جانے والے سینکڑوں متاثرین تاحال بے یارو مدد گار ، جیالوجیکل سروے ٹیم کی رپورٹ پر عمل درآمد سوالیہ نشان بن گئی ۔ میاچھر نگر میں چار ماہ قبل بد ترین لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں دفعہ 144نافذ کی جا چکی ہے اور علاقے میں ہر طرح کے ٹریفک کی آمدو رفت سمیت کھیتی باڑی پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے ۔ ایک طرف پابندی دوسری جانب متاثرین امداد سے محروم مسیحا کے منتظر ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی اس حوالے سے صفر ہے ۔ جیالوجیکل سروے ٹیم کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد صوبائی انتظامیہ کے لیے ایک نیا غیر معمولی چیلنج کا سامنا ہے ۔ عدم توجہی کی صورت میں کسی بھی وقت بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے ۔ جس سے پاک چین کا واحد دفاعی اور تجارتی راستہ مکمل بند ہو سکتاہے۔ علاقے کے عوام اور متاثرین نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان یونس ڈاگھا سے داد رسی کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button