تعلیم

گانچھے: گرلز ہائی سکول ڈغونی میں منظم طریقے سے نقل کروانے کاانکشاف، سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج

گانچھے (محمد علی عالم) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت ہونے والے میٹرک کے امتحانی سنٹر گرلز ہائی سکول ڈغونی میں سپریڈنٹ کی سرپرستی میں نقل ہو رہی تھی۔اس دوران اسسٹنٹ کمشنر ڈغونی اکرام الحق نے چھاپہ مارا اورامتحان میں نقل کی سرپرستی کرنے والی سپر یڈنٹ کے خلاف محکمانہ کاروائی کے لئے سیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان ، ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ڈپٹی کنڑولر امتحانات قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کو رپورٹ کر دی۔ ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر کی درخواست پر سپر یڈنٹ گرلز امتحانی سنٹر ڈغونی کے خلاف ومن پولیس اسٹیشن خپلو میں مقدمہ درج کر لی گئی ہے ۔
imagesاسسٹنٹ کمشنر کی گرلز امتحانی سنٹر میں کاروائی کی خبر سنتے ہی دیگر امتحانی مراکز میں بھی ہلچل مچ گئی اور اس طرح دیگر مراکز کے عملوں نے بھی اپنے بساط کے مطابق احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے سکولوں کے مین گیٹ بند کر کے ممکنا طور پر صرف ایک دروازے کا استعمال شروع کردیا ۔ تاکہ چھاپہ مار ٹیم امتحانی مرکز پہنچے تو ہال کے اندر داخل ہونے سے پہلے نقل کو چھپا سکے۔اب دیکھنایہ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کامیاب ہوتے ہیں یا بوٹی مافیا کی چالیں ۔ دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر درج بالا حکام کیا کاروائی کرتے اس کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button