گلگت بلتستان

ہنزہ کے گاوں ناصر آباد میں ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری، ماربل کی غیر قانونی لیزنگ پر لوگوں کے تحفظات

ناصر آباد: ڈپٹی کمشںر ہنزہ نگر ںے کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے
ناصر آباد: ڈپٹی کمشںر ہنزہ نگر ںے کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے
ہنزہ نگر( بیورو رٹ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عثمان علی کاپہلی مرتبہ ہنزہ کے گاوں ناصر آباد میں کھلی کچری کااہتمام کیا جس میں ہنزہ نگر کے لائین ڈیپارٹنمنٹ کے سربراہان شریک ہوئے۔ اس موقع پر ناصر آباد کے عوام کی جانب سے آبپاشی کے پانی، تعلیمی مسائل ، عوام ناصر آباد کے لئے صحت کے مسائل ، مختلف تعمیر شدہ لنک روڈ کے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کے علاوہ معدنیات کے حصول میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا ساتھ ساتھ شاہراہ قراقرم کے توسیع منصوبے کی زد میں آنے والے زمینوں کی معاضوں میں تاخیر پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے ناصر آباد کے لئے سب سے بنیادی مسلہ پانی جو کہ مناپن سے لایا جاتا ہے محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینر کریم خان کو احکامات جاری کر دکہ جلد از جلد پائپ کی مرمت کا کام کرکے پہلے کی طرح پانی کو فوری بحال کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے تاکہ بروقت ناصر آباد کے لئے پانی بحال ہو سکے جبکہ دوسری جانب پچھلے کئی سالوں سے پانی کا ایک دوسرا پروجیکٹ پر کام التو کا شکار ہے اس پر کام کرنے یا متبادل ذریعہ سے ضلعی انتظامیہ اور اسپیکر کے ساتھ مل کر اس مسلے کو جلد حل کرنے کی یقین دلایا۔
ڈی سی ہنزہ نگر نے مزید کہا کہ عوام کو راشن کا مسلہ  درپیش ہے جسکے لیے محکمہ خوراک اور تعلیم کی مدد سے سروے کیا جا رہا ہے جلد از جلد عوام ان کے ساتھ تعاون کرے تاکہ راشن کارڈ عوام کو جلد فراہم اور موجودہ آبادی کے تناسب سے راشن دیا جاسکے۔جبکہ مایون اور خانہ آباد کے درمیان گزشتہ دوسال سے زمینی رابطہ منقطہ ہے اس کی کاسٹ اسٹمیٹ تیار ہوچکی ہے مایون اور خانہ آباد کے درمیان راستہ بحال کر لیا جائے گا جس کے لئے سب ڈویثرنل انتظامیہ نے کاروائی عمل میں لائی ہے۔جبکہ ماربل کے حصول پر عوام ناصر آباد کو اعتماد میں لئے بغیر محمد داد کمپنی نے جعلسازی سے لیز ٹمپرنگ کی ہے جو کہ عوام کا حق ہے جس پر ڈی سی ہنزہ نگر نے کہا کہ پچھلے کئی عرصوں سے جو بھی اس سلسلے میں کاروائی ہوئی اس کے کاغذات ڈی سی نے طلب کیے اور مسلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button