کالمز

’’تماشا‘‘

تحریر: ابو اِنشال

کون کہتا ہے کہ عوام کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں۔سندھ میں ابھی جو Festivalمنایا گیا اُسی کی بدولت ہی تھر کے قحط میں کمی واقع ہوئی ہے اور وہاں اب بچوں کے اموات کی شرح بھی کم ہو گئی ہے۔کراچی میں مکمل امن ہے۔

پنجاب میں خودکشی،قتل اور ریپ جیسے سنگین واقعات میں تیزی سے کمی بھی Youth Festivalکے مرہونِ منت ہے اور اب پنجاب کے تمام بے گھر افراد دُنیا کے سب سے بڑے پرچم کے تلے سکون کی زندگی گزار ہے ہیں اور گا رہے ہیں۔

’’اس پرچم کے سایے تلے ہم ایک ہیں۔‘‘

images (1)بلوچ بھائیوں کو خوش خبری دی گئی ہے کہ دارالحکومت میں ایک اعلی سطحی کمیٹی بن رہی ہے جو بلوچوں کے 7دھائیوں پر مشتمل محرومیو ں کا حل نکالے گی ،پہلے مرحلے میں کمیٹی تما م بلوچوں کو بذریعہ Bluetoothگیس پہنچانے کا کام کرے گی،یاد رہے یہ گیس بلوچستان میں نہیں پائی جاتی ہے ۔

بے روزگاری کا مسئلہ اب مستقل طور پر حل ہونے جا رہا ہے۔حکومت Article 6کے ذریعے ایک ایسا آلہ دین کا چراغ نکال رہی ہے جو اس جن کو ہمیشہ کے لیے بوتل میں بند کر دے گا۔

کرپشن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے برادر’’اسلامی ممالک‘‘ جیسے سوڈان،یمن اور صومالیہ وغیرہ سے ہمارا مقابلہ جاری ہے۔اُمید ہے بہت جلد ان ’’برادراسلامی‘‘ممالک کوپیچھے چھوڑکر نہ صرف’’مسلم امہ ‘‘بلکہ تمام دُنیا میں ہم پہلی پوزیشن حاصل کر لیں گے اور اسلامی جمہوریہ ہونے کا عملی ثبوت دیں گے۔

تحفظ پاکستان آرڈنینس کے نفاذ کے بعد،ڈاکڑ،صحافی،وکیل اور جج اب پوری طرح محفوظ ہیں،حتی ٰکہ پولیو ورکرز کوبھی آسانی سے شہادت نصیب ہو رہی ہے۔

KPKاورFATAکے عوام کو اطلاع دی گئی ہے کہ اپنی آئیندہ چند نسلوں کو بھی گولہ بارود کے ساتھ جینا سکھا دیں۔کیونکہ فی لحال ہم نے دُشمنوں سے کشمیر چھین لینا ہے اور تمام توجہ مشرقی باڈر پر ہونے کی وجہ سے مغربی باڈر کی فکر کچھ کم ہے۔

گلگت بلتستان کے عوام کھلونوں کے عادی ہیں ۔ ہر 5سال کے بعد مرکز ایک آدھ کھلونا بھیج دیتا ہے۔جس سے یہاں کے’’ نمائندے‘‘ کھیل رہے ہوتے ہیں، یا وہ ان سے کھیل رہا ہوتا ہے، اور دونوں خوش ہوتے ہیں۔

آج کل’’گندم گندم ‘‘کھیلا جا رہاہے۔

علم اور معلم کو جو عزت گزشتہ 5سال میں اس خطے میں نصیب ہوئی اِس کی مثال دُنیا کی پوری تاریخ میں نہیں ملتی ۔

آغالب ۔۔۔آج کہہ دے۔

تھی خبر گرم کی مُلک کے اُڑ رہے ہیں پر خچے
دیکھنے ہم بھی گئے اور خوب تماشہ بھی ہوا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button