گلگت بلتستان

گلگت: ریسکیو 1122 کے دفتر کے قریب دو دکانیں خاکستر

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
گلگت( ڈسٹرکٹ رپورٹرر) ریسیکو 1122آفس کے برابر میں دکان جل کر خاکستر ہوا لیکن ریسیکو 1122 کے عملے نے آگ بجھانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق گھڑی باغ میں ریسیکو1122 اور پاکستان پوسٹ آفس کے عقب میں واقع گلی میں کارپٹ اورعلی شاہ بیڈ شیٹ کی 2دکانوں کو نامعلوم افراد نے آدھی رات کو آگ لگا دی، جس کے باعث دونوں  دکانیں جل کر خاکستر ہوگیے.
دکانوں کے مالکان شیخ محمد صابر اور محمد الطاف نے پامیر ٹائمز کو بتا یا کہ گزشتہ رات 12بجے پولیس تھانے کی اطلاع پر جب ہم دکان پر پہنچے تو دکان کو آگ لگی ہو ئی تھی۔  مدد مانگنے کے لئے ریسیکو 1122 آفس گیا تو وہاں ڈیوٹی پر مامور اہلکار سوئے ہوئے تھے اور انہوں نے جواب دیا کہ ایک ہی فائر فاٹر کی گاڑی ہے وہ بھی خراب ہے۔ جس پر ہمیں مایوسی ہوئی ۔
اُنہوں نے کہا کہ سٹی تھانے کے اہلکاروں نے ایئرپورٹ روڈ پر واقع فائر بر یگیڈ کے دفتر فون کیالیکن وہاں سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑی آدھا گھنٹہ لیٹ پہنچی اور یہ کہ تب تک دکانیں مکمل طور جل کر تباہ ہوچکی تھی۔ اُنہوں مذید کہا آگ لگنے کے وقت بجلی نہیں تھی خدشہ ہے کہ چور دکان میں چوری کرنے کے لئے تالا توڑنے کی کوشش کی لیکن تالا نہیں ٹوٹا تو چور نے دکان کو آگ لگا دی ہے جس کے باعث دکانوں میں 85 لاکھ سے زاہد قالین ، بیڈ شیٹ اور دیگر سامان خاکستر ہو چکی ہے ۔اُنہوں نے صوبائی حکومت اور چیف سکرٹیری سے اپیل کی ہے کہ وہ میرے نقصانات کا ازالہ کرے اور ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button