گلگت بلتستان

اسلام آباد، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی وفاقی وزیر برجیس طاہر سے خصوصی ملاقات

SUC

 اسلام آباد (پریس ریلیز) شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی سربراہی میں ایک وفد نے بدھ کے روز وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر سے خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایس یو سی کے علاوہ، شیعہ علماء کونسل بلتستان ڈویژن کے صدر علامہ شیخ فدا حسن عبادی، آغا باقر رضوی اور ولایت بلتی موجود شامل تھے۔ اس موقع پر ایس یو سی کے وفد نے وفاقی وزیر برجیس طاہر سے گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے اٹھائے گئے تمام جائز مطالبات پر فی الفور عمل درآمد کرانے کا مطالبہ کیا۔ زرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی وزیر نے شیعہ علماء کونسل کو گندم سبسڈی کے معاملے پر وفاقی سطح پر بننے والی خصوصی کمیٹی میں نمائندگی کی بھی پیش کش کر دی ہی۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button