گلگت بلتستان

"صوبے میں تمام سیل پوائنٹس پر آٹے کے 77207 تھیلے موجود ہیں: ڈائریکٹر خوراک، مومن جان

flour-flourگلگت (پ ر) محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر مومن جان نے کہا ہے کہ صوبے میں تمام سیل پوائنٹس پر اس وقت آٹے کے 77207 تھیلے موجود ہیں اورآٹے کی کسی بھی طرح کی کمی نہیں ہے۔ صوبائی دارلحکومت سمیت دیگر تمام اضلاع میں وافر مقدار میں آٹا موجود ہے اور عوام کو اس کے حصول میں کسی طرح کی دشواری کا سامنا نہیں۔ گلگت اور اسلام آباد میں موجود ڈپومیں کل 183141 آٹے کے تھیلے دستیاب ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر تمام شہری اور دیہی علاقوں کو آٹا فراہم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کچھ عناصر عوام کو پریشان کرنے کے لیئے افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ صوبے میں آٹے کی قلت ہے جو کہ سراسر جھوٹ اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی سازش ہے۔ محکمہ خوراک کی کوشش ہے کہ دور دراز کے علاقوں میں بھی ہر وقت لوگوں کو با آسانی آٹا دستیاب ہو اس لیئے موجودہ حالات کے تناظر میں اضافی آٹا بھی منگوا کر سٹور کیا جاچکا ہے تاکہ روڈ کی بندش یا کسی بھی طرح کے ناموافق حالات میں عوام کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

صوبائی حکومت کی سخت ہدایت ہے کہ آٹا بنیادی خوراک کا حصہ ہے اس لیئے لوگوں کو کسی بھی طرح کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور عوام کی آٹے کی ضروریات وقت پر پوری ہوسکیں۔صوبائی محکمہ خوراک نے اس بات کو یقینی بنایا ہو ا ہے کہ تمام اضلاع میں موجود سیل پوانٹس پر وافر مقدار میں لوگوں کو بلا تعطل آٹا دستیا ب ہو اور روازانہ کی بنیاد پر آٹے کی سپلائی بغیر کسی دشواری کے جاری ہے۔ صوبے کے تمام علاقوں کے لئے حسب ضرورت آٹے کے تھیلے بھجوائے جارہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button