گلگت بلتستان

گلگت اور سکردو میں عوامی ایکشن کمیٹی کا تاریخی دھرنا گیارہویں روز بھی جاری رہا

Ptta picture
گلگت(پ۔ر)عوامی ایکشن کمیٹی کا دھرنا کیارواں روز بھی جاری رہا ۔گزشتہ روز گھڑی باغ گلگت میں دئیے گئے دھرنے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا عطا اللہ قاسمی نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات نہ مانے گئے تو عوامی سمندر جی بی قانون ساز اسمبلی کو لے ڈوبے گا اور عوام اسمبلی پہنچ کر مقررہ وقت سے پہلے حکومتی مدت کا خاتمہ کرینگے اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے عوام کا ایسا استقبال کرینگے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ نظام نے عوام کو نقصان کے سواء کچھ نہیں دیا ہے موجودہ نظام نے عوام کو لوٹ کھسوٹ کے سواء کچھ نہیں دیا ہے۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی گلگت کے امیر نظام الدین نے کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ عوام اپنے حقوق کیلئے ایک ہوئے ہیں ایکشن کمیٹی نے عوام کو یکجا کیا ہے حکمران ایکشن کمیٹی سے بوکھلا ہٹ کا شکار ہو گئے اور غلط بیانات دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرائے بصورت دیگر عوامی تحریک شدت اختیار کرے گی ۔رہنما ایم ڈبلیو ایم غلام عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے تیار رہے مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں دما دم مست قلندر ہو گا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے بی این ایف کے رہنما صفد ر علی نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کی بدولت آج دوریاں مٹ گئی ہے ہمیں آپس میں لڑانے والے بھی بے نقاب ہو گئے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button