گلگت بلتستان

علی آباد ہنزہ میں پینے کے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم، عوام پریشان، کوئی پرسان حال نہیں

aliabad_hunza_protestہنزہ نگر ( بیو رورپورٹ ) ہنزہ نگر کے غیر اعلانیہ ہیڈ کواٹر علی آباد میں پینے کا صاف پانی کی غیر منصفانہ تقسیم، محکمہ واسا کی عدم دلچسپی کی باعث چند گھر انوں میں پینے کی پائپ سے زمینوں کو پانی دی جارہی ہیں جبکہ پورا ایریا جہاں پر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ملازمین، ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں کے طلبہ، متاثرین عطاآباد جھیل جو کہ عارضی کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں سخت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ محکمہ واسا کے ڈیوٹی پر تعینات ملازمین ہیڈ کواٹر علی آباد کے ہوٹلوں میں ٹائم پاس کرکے شام کو اپنے اپنے گھر جاتے ہیں ۔ سرکاری ڈیوٹی دینے کا خیال کسی کو نہیں ہیں۔ ڈیوٹی نہ دینے کی وجہ سے اور ان کی غفلت کی باعث عوام اپنی مرضی سے پانی کا استعمال غلط طریقے سے کرتے ہیں۔مقامی اور غیر مقامی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حسن آباد نالے سے علی آباد کے لیے مہیا ہونے والی سرکاری واٹر سپلائی عوام کو برابری کے بنیاد پر عوام کو فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ جبکہ دوسری جانب ہیڈ کواٹر علی آباد اور اس کے منحقلہ گاوں ڈورکھن، حید ر آباد کے لئے آبپاشی کا پانی نہ ہونے کی وجہ سے پینے کے پانی کا غلط استعمال کیا جارہا ہیں۔ اس لیے ضلعی انتظامیہ کو سنجیدگی سے نوٹس لیکر اس مسلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button