ثقافت

گلگت بلتستان رائٹرز فورم کراچی کی تقریب، نئی کابینہ تشکیل دی گئی

pic 4 niws (1)
رائٹرز فورم کے نو منتخب اراکین کابینہ

کراچی (پریس ریلیز) گلگت بلتستان رائٹرز فورم کراچی کا ایک اہم اجلاس بروز اتوار کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجواں شعراء اور لکھاریوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد کابینہ سازی اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر نوجوان شاعر وسیم عباس کو صدر، صداقت علی کاظمی نائب صدر، مولامدد قیزل جنرل سکیڑیری،نیاز نیازی انفارمیشن سکیٹریری، ندیر احمد فنانس سکیٹریری اور قمر عباس کو سینئرنائب صدر منتخب کیاگیا۔ نومنتخب اراکین نے کہا کہ اس سے قبل GBWF صرف جامعہء کراچی میں ادبی نشستوں کا اہتمام کرتا تھا مگر اب کراچی کے تمام جامعات اور کالجوں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلباء بالخصوص ادبی ذوق رکھنے والوں کو متحد کرنے اور فنی و ادبی سرگرمیوں کو منعقد کرنے کی کوشش کرے گا۔ اجلاس کے اختتام پر نو منتخب صدر اور کابینہ کے اراکین نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button