تعلیم

ناصر خسرو ماڈل اکیڈمی غلکن گوجال کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، نئی کابینہ تشکیل دی گئی

2 (1)
گوجال( مون شیرین) ناصر خسرو ماڈل اکیڈمی غلکین گوجال کے بورڈ آف گورنر کی تبدیلی کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ بورڈ آف گورنر 15 رکنی ممبر میں نئے منتخب ہونے والے چیئرمین صفت الدین، وائس چیئرمین ظفراللہ بیگ، جنرل سکرٹیری ارمان کریم، سکرٹیری فنانس بی بی نیت جہاں اور دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پرسبکدوش ہونے والے چیئرمین غلام کریم نے باضابط اپنی رپورٹ نئے منتخب ہونے والے کابینہ کو پیش کئے اور نئے منتخب ہونے والے کابینہ کو مبارکبادی دی اور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے کابینہ اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر سکول کو مذید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ نئے منتخب کابینہ کو ہار پہنایا گیا۔
ناصر خسرو سکول غلکین گوجال  کے ذمہ داران ںے غلکین سوشل ویلفیراینڈ نیچرکنزویشن آرگنایشن کو اپنے سالانہ رپورٹ کی کاپی پیش کی۔ اس موقعے پر نئے منتخب ہونے چیئرمین نے سابقہ کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوکہا کہ غلکین گوجال میں ناصر خسرو اکیڈمی تعلیم کے میدان میں اپنا کردار ادا کررہا ہے اور مستقبل میں بھی تعلیم کے روشنی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریگا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button