گلگت بلتستان

حاجی محمد اقبال کا گانچھے کے تینوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

Untitled-2
خپلو (سٹاف رپورٹر) سابق رکن اسمبلی حاجی محمد اقبال نے کہا کہ جنرل الیکشن میں گانچھے کے تینوں حلقے سے الیکشن لڑوں گا یہ فیصلہ میں نے تینوں حلقے کی عوام خصواً میرے سپورٹرز کی خواہش پر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گانچھے حلقہ تین کے ہرگاؤں سے لوگ آ کر مجھے دعوت دے رہے ہیں یہا ں تک کہ کچھ عوام نے میرے پاس آ کرالیکشن میں ساتھ دینے کی قسم اُٹھایی ہے۔
اسی طرح حلقہ ون سے بھی عوام کی بڑی تعداد روزانہ مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ ٹو میرا اپنا حلقہ ہے میرے تینوں حلقے سے الیکشن میں آنے کا مقصد کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں بلکہ عوام کی دعوت پر آ رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں میرے کچھ مخالفین حلقے میں مختلف افواہیں پھیلا کر رہی ہے میں اپنے ووٹرز اور عوام سے رابطے میں ہوں ان افواہوں میں کسی قسم کوئی صداقت نہیں ہے۔ اس وقت میں کسی پارٹی میں نہیں ہوں وقت آنے پر میرے عوام سے پوچھ کر کسی بھی پارٹی میں جانے کا فیصلہ کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ گانچھے کے کسی حلقے سے میرا کوئی بیٹا الیکشن میں حصہ نہیں لے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button