گلگت بلتستان

صوبائی وزیر سعدیہ دانش ںے نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف وومن کے اجلاس میں شرکت کی

infomin_nationalcom_meeting
گلگت(پ ر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون سنیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت اسلام آبادمیں نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کا اجلاس ہوا ۔جس میں گلگت بلتستان کی نمائندگی صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعدیہ دانش جو کہ نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی ممبر بھی ہے نے کی۔اجلاس میں نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن نے اپنے سفارشات کمیٹی کو پیش کی اجلاس میں قومی اسمبلی اور تمام صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کے حقوق اور مسائل کے حوالے سے جو بل پاس ہوئے ہیں ان پر فوری طور پر عملدرآمد کیلئے صوبائی حکومتوں کو تحریری طور پر بتا دیا جائے گا۔اجلاس میں گلگت بلتستان اور دیگر صوبوں میں صوبائی محتسب کے قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور متعلقہ اداروں میں کمیٹیاں بھی بنائی جائینگی جو ویمن حراسمنٹ کے حوالے سے بنائے گئے بل پر فوری عملدرآمد کیلئے صوبائی حکومتوں سے رابطہ کرینگی نیشنل کمیشن اس بات پر متفق ہوئی ہے کہ کسی بھی واقعے میں براہ راست متاثرہ خواتین کے مسائل اور حقوق کو ایوان میں حل کرنے کیلئے کردار ادا کریگا۔متاثرہ خواتین کو فوری انصاف کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائیگا.
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سنیٹر پرویز رشید کو خواتین کے مسائل اور حقوق کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی وفاقی وزیر کو اس حوالے سے میڈیا پروگرامز مرتب کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی وفاقی وزیر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے مسائل اور حقوق سے متعلق عوامی آگاہی اور شعور پیدا کرنے کیلئے مہم چلائی جائے انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہیں اجلاس میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعدیہ دانش نے گلگت بلتستان کی اسمبلی میں خواتین سے متعلق پاس کئے گئے بل کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے سب سے زیادہ بل پیش کئے اور ہر فورم پر خواتین کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھاتی رہی ہے صوبائی وزیر سعدیہ دانش نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں خواتین اور بچوں کے حقوق سے متعلق بل کے علاوہ ڈومسٹیک وائلنس بل بھی انشاء اللہ بہت جلد پیش کیا جائیگا انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ملک میں دیگر سیاسی جماعتیں بھی خواتین کے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی پارٹی میں خصوصی طور پر ایجنڈا شامل کریں تاکہ خواتین معاشرے کی ترقی میں مزید بہتر خدمات ادا کر سکیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button