گلگت بلتستان

قدرت کا کرشمہ، چلاس (دیامر) میں گندم کے کھیت میں لفظ اللہ ابھر آیا

Chilas

چلاس(اسد اللہ سے) قدرت کا کرشمہ گندم کی کھڑی فصل پر اللہ کا نام واضح لکھا نظر آنے لگا ۔دن بھر ہزاروں لوگوں کا ہجوم رہا دور دور سے لوگ اللہ کے نام کی دیدار کرنے آنے لگے کھیت سبحان اللہ کے نعروں سے گونجتی رہی تفصیلات کے مطابق چلاس شہر کے وسط سیرمیں ایک کھیت میں گندم کی کھڑی فصل پر لفظ اللہ واضح لکھا ہوا نظر آنے لگا ۔گندم کی کھیت میں گندم کے خوشے سے گندمی اور سبز رنگ سے مزین لفظ اللہ واضح طور پر پڑھا جاتا ہے ۔

جونہی یہ بات شہر میں پھیل گئی ہزاروں افراد لفظ اللہ کو دیکھنے کھیت کی طرف روانہ ہوئے اور دن بھر لفظ اللہ کو دیکھنے والوں کا رش رہا کھیت کے مالک حبیب الرحمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا معجزہ ہے اور مجھ پر اللہ کا احسان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ شرف مجھے بخشا ہے کہ میری کھیت اور گندم پر لفظ اللہ واضح لکھا ہوا نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ میں اسے اپنے لئے ایک خوش قسمتی سمجھتا ہوں کہ لفظ اللہ کو دیکھنے کے لئے ہزاروں لوگ پہنچ گئے ہیں اور مجھے مبارکباد دے رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button