گلگت بلتستان

گلگت پریس کلب کے زیر اہتمام حامد میر کی حمایت میں ریلی

PFUJ
گلگت (پریس ریلیز) گلگت پریس کلب کے زیر اہتمام حامد میر ویک کے سلسلے میں پر یس کلب سے قانون ساز اسمبلی تک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں گلگت کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کہ ،گلگت بلتستان اسمبلی کے سامنے صحافیوں نے علامتی دھرنہ دیتے ہوئے حامد میر پر قاتلانہ حملے کی مزمت کی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوے گلگت پریس کلب کے صدر خوشید احمد نے کہا کہ حامد میر پر حملہ در اصل آزاد صحافت پر حملہ ہے اور یہ اقدام صحافت کو دبانے کی دانستہ کوشش ہے انہو ں نے کہا کی یہ طر ز عمل انتہائی قابل مذمت اور صحافتی اعتبار سے قابل افسوس امر ہے ۔حامد میر پر حملہ سے کوئی یہ سمجھتا ہے کی اس طرح ریاست کا چوتھے ستون کو دبایا جاسکتا ہے تو یہ ان کی خام خیال ہے اور اگر ایسا ہے تو گلگت بلتستان بر کے صحافی حامد میر ہے یونین آف جنرلسٹ کے صدر طارق حسین شاہ نے کہا گلگت بلتستان کا بچہ بچہ حامد میر ہے ۔ اگر حامد میر پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو بے نقاب نہ کیا گیا تو گلگت بلتستان کے صحافی فیڈرل یونین آف جرنلسٹں کے پلیٹ فارم پر ان کے ساتھ ہے۔
ریلی سے سابقہ صدر گلگت پریس کلب امتیاز علی تاج نے بھی خطاب کرتے ہوے کہا وہ ایسے گھنااؤنے اقدام کے خلاف آواز بلند کرتے رہینگے ۔ریلی کے اختتام پر نائب صدر گلگت پریس کلب معراج عالم نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کی گلگت بلتستان کے تمام صحافی اور صحافتی تنظیمیں فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر قومی سطح پر جو بھی پرگرام تر تیب دیا جایگا گلگت بلتستان کے صحافی ان کے شانہ بہ شانہ رہینگے،حامد میر پر قاتلانہ حملہ کو سچائی اور آزاد صحافت کو دبانے کی دانستہ کوشش قرار دیکر حکومت سے فوری طور پر تحقیقات کو شفاف بنا کر رپوٹ سامنے لانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ریلی کے زرکا ء نے حامد میر کے ساتھ پیش آنے والی واقعے کو انسانی اور صحافتی اعتبار سے قابل افسوس قرار دیکر حامد میر اور دیگر صحافی برادری سے ہمدردی اوریک جہتی کا اظہار کیا ،ریلی میں صحافیوں کے ملک گیر اتحاد اور یکجہتی کے لیے گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح قومی صحافتی تنظیمں بل خصوص PUFJ) (میں نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button