گلگت بلتستان

گلگت، غلط فہمی کی بنیاد پر "راشی ٹھیکیدار” کی پٹائی ہوگئی

گلگت (ابو ضرر سے ) رشوت دیکر کام نکالنے کے خواہشمند ٹھکیدار کی سادہ لوح شخص نے پٹائی کردی مقامی ھوٹل میں لیاقت نامی ٹھکیدار نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی غذر کے کیشیر فریاد سے ملاقات کرنے کے لیے اپنا تعارفی کارڈ کونٹر پر چھوڈا اور چلا گیا اس دوران ھوٹل عملہ نے غلطی سے وہ کارڈ کیشیر فریاد کے بجاے جاوید ناجی ساکن چلاس کو دیا جس پر اس شخص نے ٹھکیدار کو کال کرکے ھوٹل بلایا اور ملاقات کا سبب معلوم کیا تو ٹھکیدار نے کمرے میں جاکر بات کرنے کی خواہش ظاہر کی تو اچانک جاوید ناجی مشتعل ھوگیا اور بات کا غلط مطلب نکال کر ٹھکیدار لیاقت کی دھنائی کردی کیوں کہ ھوٹل کے کمرے میں جاوید ناجی اپنی فیملی کے ہمراہ رهاییش پزیر تھا بعد ازہ چھان بین پر پتہ چلا کہ واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آیا کارڈ کیشیر فریاد کے بجاے جاوید ناجی کو دیا گیا تھا اور جاوید ان پڑھ ھونے کی وجہ سے کارڈ پر لکھے گئے پیغام کو نہ پڑھ سکا اور غلطی سے ٹھکیدار کی پٹائی کردی بعد ازہ فریقن میں صلح کر کے مسلے کو ختم کردیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button