تعلیم

رحمان شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمنشر دیامر امریکہ میں فیلو شپ کے لیے منتخب ہوگئے

123گلگت(پ ر) امریکہ میں پبلک پالیسی اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن کی ایک سالہ فیلو شپ سکالر شپ کے امتحان میں گلگت بلتستان سے گلگت بلتستان ایڈمنسٹریشن کے نوجوان آفیسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع دیامر رحمن شاہ کامیا ب ہو گئے ہیں اور ایک سالہ تعلیم کیلئے 12جون کو امریکہ پہنچ رہے ہیں۔مذکورہ سکالر شپ کیلئے ملک بھر کے ہزاروں امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں جن میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے 20اور گلگت بلتستان سے رحمن شاہ کامیاب قرار پائے ہیں۔
رحمن شاہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز میں گولڈ میڈلسٹ ہیں اور 2007کے مقابلے کے امتحان میں اسسٹنٹ کمشنر تعینات کئے گئے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر استور،اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں اور حال ہی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر کی حیثیت سے ڈیوٹی پر مامور تھے اور سکالر شپ ملنے کے بعد ایک سال کی رخصت پر امریکہ جار ہے ہیں۔
گلگت بلتستان کے عوامی ،سیاسی وسماجی حلقوں نے ان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سالہ فیلو شپ مکمل کرنے کے بعد گلگت بلتستان ایڈمنسٹریشن کے بہترین آفیسرز میں شمار ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

2 کمنٹس

  1. Congratulations! It is a great honor for Gilgit-Baltistan. He is very honest and hard working individual and he deserves it. We are very proud of him.

Back to top button